آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹس 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

 آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹس 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

ڈائریکٹر جنرلز کو فیلڈ آڈٹ اور کوالٹی کنٹرول کمیٹیوں سے رپورٹس منظور کرانے کا حکم ہر رپورٹ کی پانچ پانچ کاپیاں 30جون تک آڈیٹر جنرل سے دستخط کرائی جائیں گی

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) آڈیٹر جنرل پاکستان نے آڈٹ سال 2026-27 کے فیز ٹو کی آڈٹ رپورٹس کو حتمی شکل دینے کے لیے پالیسی ڈائریکٹو جاری کر دیا ۔پالیسی ڈائریکٹو کے تحت فیلڈ آڈٹ مکمل کرنے کے ساتھ کوالٹی کنٹرول کمیٹیوں سے رپورٹس کا جائزہ اور تکمیل لازمی قرار دی گئی ہے ۔احکامات کے مطابق تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ آڈٹ رپورٹس انٹرنل اور ایکسٹرنل کوالٹی کنٹرول کمیٹیوں سے تصدیق کے بعد مکمل کرائیں اور دسمبر یا جنوری کا انتظار کیے بغیر انہیں حتمی شکل دیں۔ہدایت میں کہا گیا ہے کہ کوالٹی کنٹرول کمیٹیوں سے کلیئر ہونے والی آڈٹ رپورٹس جلد از جلد منظوری کے لیے آڈیٹر جنرل آفس کو ارسال کی جائیں۔ آڈیٹر جنرل پاکستان سے منظوری کے بعد ہر رپورٹ کی پانچ پانچ کاپیاں 30 جون 2027 تک آڈیٹر جنرل سے دستخط کرائی جائیں گی۔پالیسی ڈائریکٹو کے مطابق تمام رپورٹس، آڈٹ اسائنمنٹس اور متعلقہ سرگرمیاں 30 جون 2027 تک مکمل کرنا ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...