سینیٹ کمیٹی :اسلام آباد ماڈل جیل ،دوسرے مرحلے کاپی سی ون 10دسمبرسے قبل پیش کرنیکی ہدایت

سینیٹ کمیٹی :اسلام آباد ماڈل  جیل ،دوسرے مرحلے کاپی سی ون 10دسمبرسے قبل پیش کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(اے پی پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اسلام آباد ماڈل جیل کے پہلے مرحلے پر 99فیصد تعمیراتی کام مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوسرے مرحلے کا پی سی ون 10دسمبر سے قبل حتمی شکل دے کر جامع پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس چیئرمین سینیٹر ناصر محمود کی زیر صدارت سیکٹر ایچ 16 میں اسلام آباد ماڈل جیل کے دورے کے موقع پر منعقد ہوا،کمیٹی کو بتایا گیا کہ منصوبے کے نظرثانی شدہ دائرہ کار کے تحت خواتین اور نوعمر قیدیوں کے لئے مخصوص بیرکس کو پہلے مرحلے سے نکال کر دوسرے مرحلے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ موجودہ لاگت میں پہلے مرحلے کی گنجائش 486 سے بڑھا کر 800 قیدیوں تک کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...