کواڈ اجلاس ، مودی ٹرمپ کیساتھ براہ راست ملاقات سے پھر محروم
کوششوں کے باوجود امریکی صدر سے محض رسمی ملاقات ،مختصر بات چیت ہی ہو سکی سرد مہری میں مودی کی غیر واضح خارجہ پالیسی، روس سے تیل کی خریداری دیگر عوامل
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)فلپائن میں ہونے والے کواڈ سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہ راست ملاقات سے ایک بار پھر محروم رہے ، امریکی صدر نے مودی سے براہ راست ملاقات کے بجائے محض رسمی ملاقات اور بات چیت تک ہی اکتفا کیا ، کوششوں کے باوجود دونوں رہنمائوں کے درمیان محض رسمی ملاقات اور مختصر بات چیت ہی ہو سکی ،بھارتی جریدے کے مطابق جون 2026 میں جی سیون سربراہی اجلاس کے بعد سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، امریکی صدر کے بھارت آنے پر آمادہ نہ ہونے کے باعث کواڈ سربراہی اجلاس بھارت کے بجائے فلپائن میں منعقد کیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری کے پس منظر میں بھارت کی غیر واضح خارجہ پالیسی، روس سے تیل کی خریداری، تجارتی اختلافات، امریکی ٹیرف اور ویزا پابندیوں سمیت متعدد عوامل شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments