ججز کارکردگی جانچنے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 23 نومبر کو طلب
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 23 نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں ہائی کورٹس کے ججز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے مؤثر معیار اور قواعد وضع کرنے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس 23 نومبر کو دوپہر اڑھائی بجے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد کے کانفرنس روم میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوگا،اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 175 اے کی شق 20 کے تحت ہائی کورٹس کے ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے لیے قواعد مرتب کرنے پر غور کیا جائے گا، جبکہ جوڈیشل کمیشن رولز 2024 میں ترامیم کا معاملہ بھی زیرِ غور آئے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments