مہنگی کھاد بیچنے والے ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کریں، رانا تنویر

 مہنگی کھاد بیچنے والے ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کریں، رانا تنویر

مصنوعی قلت کا تاثر پیدا کرکے قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا کسانوں کو منافع خور عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ، اجلاس سے خطاب

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کھاد کی ناجائز منافع خوری، بلاجواز قیمتوں میں اضافہ اور ترسیلی نظام میں کسی قسم کی ہیرا پھیری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ زائد قیمتیں وصول کرنے ، ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی مہنگائی میں ملوث ڈیلرز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور متعلقہ کھاد کمپنیاں ایسے ڈیلرز کے لائسنس یا ڈیلرشپ کی اجازت منسوخ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں کھاد بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں زرعی سیزن 2026-27 کے دوران یوریا اور ڈی امونیم فاسفیٹ کی طلب و رسد، دستیابی اور قیمتوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا مصنوعی قلت کا تاثر پیدا کرکے قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا، کسانوں کو منافع خور عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ گندم کی کاشت کے سیزن کے دوران کسانوں کو مناسب قیمتوں پر کھاد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا ئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...