جھاری کس سے کوہستان تک مکمل صوبہ ہزارہ چاہیے ، سردار یوسف

 جھاری کس سے کوہستان تک مکمل صوبہ ہزارہ چاہیے ، سردار یوسف

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)صوبہ ہزارہ تحریک کا مشاورتی اجلاس چیئرمین سردار محمد یوسف کی صدارت میں منعقد ہوا، اس موقع پر صوبہ ہزارہ تحریک کی سپریم کونسل کا اجلاس 30 نومبر کو ایبٹ آباد میں طلب کیا گیا جس میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔

شرکا نے نئے صوبوں کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ ہزارہ کو کسی دوسرے خطے میں ضم کرنا ہزارہ کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ ا جلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ہمیں جھاری کس سے کوہستان تک مکمل صوبہ ہزارہ چاہیے ، اس مطالبے پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...