ن لیگ پیپلزپارٹی ،اسٹیبلشمنٹ میں کمپرومائز کیلئے کوشاں:سیٹھی
ن لیگ کی مجبوری،ووٹ بینک نہیں ،وہ جانتے ہیں اگر چھٹی ہوئی تو ان کا صفایا ہو جائیگا فیلڈ مارشل،صدر کی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی ، ’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ ‘‘میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے یہ جو حالات بن گئے ہیں ، اس میں کچھ نہیں ہونا، سیاسی جماعتوں کے درمیان کشمکش چلتی رہتی ہے ،یہ ہائبرڈ رجیم ہے اس بات کو سب مانتے ہیں،یہ حقیقت ہے ، پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا ان تینوں کو ایک بات کا پتا ہے ،ن لیگ ،پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ میں ایک بھی ادھر ادھر ہوگئی تو باقی لوگ بھی الگ ہوجائیں گے ،یہ سسٹم ان تینوں کے اوپر چل رہا ہے ،یہ تین پلرز ہیں، پیپلز پارٹی ، اسٹیبلشمنٹ اور ن لیگ ہے ،پاور صرف ایک کے پاس ہے ، ن لیگ کو پتا ہے کہ وہ اقتدار میں کیسے آئے ہیں،اگر چھٹی ہوئی تو ہمارا صفایا ہوجائے گا،اب بھی ان کے پاس ووٹ نہیں ہیں، ن لیگ کی مجبوری ہے کہ رہیں،دوسری طرف پیپلز پارٹی ہے ، ان کی پوزیشن فرق ہے ، سندھ میں حقیقتا پی پی پی کے پاس ووٹ بینک ہے ،لہذا پی پی پی کی پوزیشن ن لیگ سے مضبوط ہے۔
ن لیگ کی وفاقی اور پنجاب حکومت اسٹیبلشمنٹ کے انحصار پر قائم ہے ،سندھ میں پی پی پی کی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے انحصار پر قائم نہیں،اب حالت یہ ہے کہ ن لیگ اگر ایک کی سائیڈ لیتی ہے تو اس کی حکومت گر جائے گی،اگر ن لیگ پی پی پی کی سائیڈ لیتی ہے تو وہ الگ ہوجائے گی، ن لیگ کی کوشش ہے کسی طریقے سے کمپرومائز کروایا جائے ، اسٹیبلشمنٹ اور پیپلز پارٹی کو بٹھایا جائے ،دونوں سے بات کی جائے ، کوئی راستہ نکالیں تاکہ آگے بڑھا جاسکے ، نئے صوبوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے واضح کہہ دیا ہے کہ ہم یہ نہیں مانتے ،بلاول بھٹو نے جو کچھ کہا ہے ،اس کا مطلب یہ ہے ،اب زرداری صاحب کو سمجھایا جارہا ہے کہ کمپرومائز کا کوئی راستہ نکالیں،اب نئی بات چھڑ گئی ہے کہ ہراینکر اور ویلاگر کہہ رہا ہے فیلڈ مارشل اور صدر زرداری کی ایک خفیہ ملاقات ہوئی ہے ، مجھے سمجھ نہیں آتی کیوں لوگ اس قسم کی افواہیں پھیلاتے ہیں؟جو ایسی باتیں کرتے ہیں ،لوگ ان کو کیوں سنتے ہیں؟فیلڈ مارشل اور صدر زرداری کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments