صو بے چھوڑیں، ڈویژن کو اختیار دیں :شاہی سید

صو بے چھوڑیں، ڈویژن  کو اختیار دیں :شاہی سید

کراچی(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی، بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا اور امن کا پیغام ہی پاکستان کی بقا کی ضمانت ہے۔

 صوبوں کی کہانی بند کریں اور ڈویژن کو اختیار دیں، جو کام کرنے کے ہیں وہ کیے نہیں جارہے اور ایسی بحث چھیڑی جارہی ہے جس سے نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ خون کون بہائے گا؟ خون بہانے والا بھی مسلمان ہوگا،  خدارا آئینی طریقہ اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع وسطی کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے جو بات کی ہے اس پر سنجیدگی سے غور کیا جائے ، آج شہر میں اسی معاملے پر چہ مگوئیاں ہورہی ہیں، سندھی قوم پرست بھی ریلیاں نکال رہے ہیں اور اردو بولنے والے بھی، وہ سب سے اپیل کرتے ہیں کہ میز پر بیٹھ کر بات کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...