پاکستان کی میزبانی میں NSSC Network کا اجلاس آج شروع
4روزہ اجلاس میں آ ئی اے ای اے ،نیٹ ورک کے 49 ممالک شرکت کرینگے پاکستان عالمی تعاون، علم کے تبادلہ کے ذریعے اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ،دفتر خارجہ
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان آج سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں انٹرنیشنل نیٹ ورک فار نیوکلیئر سکیورٹی ٹریننگ اینڈ سپورٹ سینٹرز (NSSC Network) کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا،اجلاس کا انعقاد عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق چار روزہ اجلاس میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اور نیوکلیئر سکیورٹی نیٹ ورک کے 49 رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ شرکا جوہری سلامتی کے شعبے میں تربیت اور معاونت کے نظام کو مزید موثر بنانے ، بین الاقوامی تعاون بڑھانے اور تجربات کے تبادلے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اسلام آباد میں 15ویں اجلاس کا انعقاد جوہری سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم اور بین الاقوامی سطح پر اس کی کوششوں کا عکاس ہے ۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان عالمی تعاون، علم کے تبادلے اور پائیدار صلاحیت سازی کے ذریعے اس شعبے میں اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments