پاکستان و بھارت کے درمیان سفارتی برف پگھل رہی ، رمیش کمار

پاکستان و بھارت کے درمیان سفارتی برف پگھل رہی ، رمیش کمار

نئی دہلی سفارتی پیش رفت امن کی نئی کرن ، سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کو نسل

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ہندو کونسل کے سرپرستِ اعلیٰ اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی بھرپور شرکت جنوبی ایشیا میں امن کے خواہش مند حلقوں کیلئے امید کی ایک نئی کرن ہے ۔ ایک بیان میں ا نہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کو چاہیے کہ وہ اس اہم موقع کو محض رسمی سرگرمی تک محدود رکھنے کے بجائے باہمی اعتماد کی بحالی اور دیرپا امن کے قیام کیلئے آگے بڑھائیں۔ جنوبی ایشیا کے دونوں بڑے ممالک کے درمیان منجمد سفارتی برف پگھلنا شروع ہو گئی ہے تاہم ان دونوں بڑی جوہری طاقتوں کے درمیان بنیادی تنازع مسئلہ کشمیر ہے ، جسے نظرانداز کرکے پائیدار امن اور معمول کے تعلقات کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی۔انہوں نے کہا سفارت کاری کا آغاز ہمیشہ حساس تنازعات کے حتمی حل یا بڑے معاہدوں سے نہیں ہوتا، بعض اوقات ایک غیر رسمی ملاقات، چائے کی دعوت یا کسی علاقائی فورم پر ہونے والا مصافحہ بھی بند سفارتی دروازے کھولنے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...