پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا ،سپیکر کی ہدایت پر ایجنڈے میں نئی تفصیلات شامل
لاہور (سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کی کاوش پر عملدرآمد شروع ہوگیا، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے پر اسمبلی نمبر، سیشن نمبر، پارلیمانی سال اور نشست کا نمبر درج کر دیا گیا۔
ارکان اسمبلی اور عوام کی سہولت کیلئے سپیکر نے ایجنڈے پر یہ تفصیلات درج کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ 18ویں پنجاب اسمبلی کا 47واں اجلاس اور 53ویں نشست آج پیر کی صبح ساڑھے گیارہ بجے منعقد ہوگی۔ اجلاس میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور محکمہ لٹریسی سے متعلق ارکان کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے ۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹسز بھی پیش کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments