امریکا ایران مذاکرات عالمی معیشت کے مفاد میں :بلاول بھٹو

امریکا ایران مذاکرات عالمی معیشت کے مفاد میں :بلاول بھٹو

افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے

اسلام آباد(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں  ہے ۔ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پاکستان کے لیے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے ۔ایک بین الاقوامی ادارے کو انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے ، پاکستان خطے میں امن اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ہے۔ ایران جنگ کے معاشی اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے ۔افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پاکستان کے لیے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے ۔ پاکستان امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا حامی ہے ۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے ۔ پاکستان اور ترکیہ دفاعی تعلقات کے ساتھ اقتصادی تعاون بھی بڑھانا چاہتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...