ہائیکورٹ :ہسپتال میں بھرتیوں کیخلاف درخواست، تقرریوں پر حکم امتناعی برقرار

ہائیکورٹ :ہسپتال میں بھرتیوں کیخلاف درخواست، تقرریوں پر حکم امتناعی برقرار

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس شیریں عمران نے شیخ زید ہسپتال میں انتظا می سطح پر بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست پر امیدواروں کی حتمی تقرریوں کا حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ایڈووکیٹ زبیر کنڈی نے موقف اپنایا کہ شیخ زید ہسپتال میں بھرتیوں کیلئے سی ٹی ایس نے امیدواروں کے ٹیسٹ لیے اور ان امیدواروں کو بھی کامیاب قرار دیدیا جنہوں نے اپلائی بھی نہیں کیا،استدعا ہے بھرتیوں کے پراسس کو کالعدم قرار دے کر شفاف طریقے سے بھرتیاں کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...