خواتین پرتشدد کا خاتمہ مشترکہ ذمہ داری
اسلام آباد (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کا خاتمہ اور ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔۔۔
خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور پائیدار ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے ، خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں ایاز صادق نے کہا کہ گھریلو تشدد، ہراسانی، جبری شادیوں، غیرت کے نام پر قتل اور خواتین کے استحصال جیسے جرائم کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے جس میں موثر قانون سازی، قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور مسلسل اجتماعی کوششیں شامل ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments