معمول سے بڑا اور روشن چاند پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2026کے دوسرے سپر مون کا نظارہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2026کے دوسرے سپر مون کا نظارہ کیا گیا،ترجمان سپارکو کے مطابق چاند زمین کے قریب آنے کے باعث معمول سے زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیا۔۔۔
نومبر کے اس مکمل چاند کو روایتی طور پر ‘بیور مون’ (Beaver Moon) بھی کہا جاتا ہے ، رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون 23 اور 24 دسمبر کو دیکھا جاسکے گا، پاکستان کے علاوہ امریکا اور یورپ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں بھی آسمان پر قدرت کا یہ حسین نظارہ دیکھا گیا،سائنس دانوں کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب پورا چاند اپنے ماہانہ مدار میں زمین کے قریب ترین مقام پر پہنچ جاتا ہے ۔ اس دوران چاند معمول کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد زیادہ روشن اور 14 فیصد تک بڑا دکھائی دے سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments