شناختی کارڈ منسوخ، زائد المیعاد یا شہری کے انتقال پرموبائل سم بند :پی ٹی اے

شناختی کارڈ منسوخ، زائد المیعاد یا شہری  کے انتقال پرموبائل سم بند :پی ٹی اے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے عوامی آگاہی مہم میں صارفین کی ڈیجیٹل سکیورٹی اور شناخت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے واضح کیا ہے کہ۔۔۔

 قومی شناختی کارڈ کی منسوخی، میعاد ختم ہونے یا کارڈ ہولڈر کے انتقال کی صورت میں اس کی موبائل سم بند کر دی جائے گی،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق تازہ ترین عوامی آگاہی مہم میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی اچانک ٹیلی کام تعطل اور زحمت سے بچنے کے لیے اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے سٹیٹس کو فعال اور اپ ڈیٹ رکھیں۔پی ٹی اے کے مطابق غیر فعال یا متوفی افراد کے شناختی کارڈز پر سمز کا استعمال قواعد کے خلاف ہے جس کے تدارک کے لیے بلا تعطل سروس کے خواہشمند صارفین کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...