لاہور 3:دن کیلئے دفعہ 144نافذ ، جلسے ، مظاہروں پر پابندی

 لاہور 3:دن کیلئے دفعہ 144نافذ ، جلسے ، مظاہروں پر پابندی

اقدام کا مقصد کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ یقینی بنانا ہے :ضلعی انتظامیہ

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں 24سے کل 26نومبر تک جلسے ، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہوگی ،اس دوران کسی بھی شخص یا تنظیم کو دھرنے ، احتجاج یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد امن و امان برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ یقینی بنانا ہے۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...