ایچ ای سی کا آن لائن ڈگری پورٹل میں وزارت خارجہ کی تصدیق کا آپشن شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی)ایچ ای سی نے آن لائن ڈگری پورٹل میں وزارت خارجہ کی تصدیق کا آپشن شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ ڈگری تصدیق کے لیے درخواست دیتے وقت طلبہ سے تصدیق کی ضرورت سے متعلق پوچھا جائے گا،نیا فیچر درخواست کے ابتدائی مرحلے میں ہی وزارتِ خارجہ کی تصدیق کی نشاندہی کرنے کے قابل بنائے گا،اس عمل سے ڈگری کی تصدیق اور ویریفیکیشن مزید تیز ہو جائے گی، ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے طلبہ کے وقت، محنت کی بچت اور غیر ضروری پریشانی کا خاتمہ ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments