گریڈ 20اور 21کے چار افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 اور 21 کے چار افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے۔
احکامات کے مطابق پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 21 کے افسر عمر ظفر شیخ کی بطور ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائم افیئرز ڈویژن ڈیپوٹیشن مدت میں ان کی ریٹائرمنٹ تک توسیع کر دی گئی ۔تقرری کے منتظر ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس گروپ کے گریڈ 21 کے افسر رانا منظور احمد خان کو آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ۔اسی طرح تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر ساجد منظور اسدی کو جوائنٹ سیکرٹری داخلہ و انسداد منشیات تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اس عہدے پر تعینات شہزاد حمید درانی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments