وزارت خارجہ میں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے غیر ملکی سفراء کو سرمایہ کاری مواقع پر بریفنگ
اسلام آباد (وقائع نگار) وزارت خارجہ نے سرمایہ کاری کے مواقع اور سہولتوں کے حوال سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے غیر ملکی مشنز کے رہائشی سربراہوں کیلئے بریفنگ کا انعقاد کیا۔۔۔
سیکرٹری خارجہ کی زیر صدارت اجلاس میں ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب خان نے شرکاء کو پاکستان کے معاشی ماحول، سرمایہ کاری کے مواقع، مراعات اور اہم شعبوں بشمول کانوں اور معدنیات، زراعت و لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی خدمات، صحت، انفراسٹرکچر، سیاحت اور انسانی وسائل کی ترقی، SEZ کے بارے میں آگاہ کیا اور مختلف سوالات کے جوابات دیئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments