ذیشان علی خلائی اسٹیشن پر سائنسی تجربات کرینگے :سپارکو،یہ دونوں ممالک کے تعاون کا مظہرہے ،چین
اسلام آباد (این این آئی،اے پی پی)سپارکو کے مطابق پاکستانی خلاباز ذیشان علی چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ پر سائنسی تجربات انجام دیں گے ،پاکستانی خلاباز کی بنیادی ذمہ داری بے وزنی کی کیفیت میں سائنسی تجربات انجام دینا ہوگی۔۔۔
پاکستانی خلائی مشن میں میٹریل سائنس، فلوئیڈ فزکس، حیاتیاتی علوم اور بائیوٹیکنالوجی کے تجربات شامل ہیں، پاکستانی خلاباز خلائی اسٹیشن پر مائیکرو گریویٹی میں مختلف سائنسی تجربات کریں گے ،مائیکرولوجی کے ذریعے خلا میں آکسیجن کی پیداوار کے امکانات کا بھی مطالعہ ہوگا، چین نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر انسان بردار خلائی مشن دونوں ممالک کے تعاون اور روایتی دوستی کا نمایاں مظہر ہے ،چین کے خلائی سٹیشن کے ترجمان نے کہا کہ چین وسیع کائنات کی تحقیق اور خلا کے پرامن استعمال کے لیے تمام ممالک اور خطوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments