خواتین پر تشدد کی روک تھام مشترکہ ذمہ داری ،صدر، وزیراعظم

خواتین پر تشدد کی روک تھام مشترکہ ذمہ داری ،صدر، وزیراعظم

تشدد کے خلاف آگاہی مہمِ 10 دسمبر تک جاری رہے گی،عالمی دن پر پیغامات

اسلام آباد (نامہ نگار)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین اور بچیوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کی روک تھام مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے لیے عوامی آگاہی، تعلیم اور مردوں کی فعال شرکت ضروری ہے ۔ خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن (25 نومبر) اور اس سلسلے میں 16 روزہ سرگرم مہم کے آغاز کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین  کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت قوم کی ہر بیٹی کی عزت و وقار اور مساوی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتی ہے ۔خواتین پر تشدد کے خلاف آج سے 16 روزہ آگاہی مہمِ کا آغاز بھی ہو رہا ہے جو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن تک جاری رہے گی۔ عالمی سطح پر یہ مہم بلا شبہ خواتین کے تحفظ کے عالمی عزم کی عکاس ہے ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کا خاتمہ اور ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور پائیدار ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...