گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں، سردار سلیم حیدر

 گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں، سردار سلیم حیدر

وزیراعلیٰ کا جیل جاناجمہوری نظام کیخلاف ،بانی پی ٹی آئی نے بھی ایسے اعلانات کیے سندھ کا فیصلہ وہاں کے عوام کرینگے ، ریفرنڈم تاریخ بھیانک رہی ،میڈیا وفد سے گفتگو

 اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ گورنر راج کے حق میں نہیں تاہم پی ٹی آئی کی 80 فیصد غلطیوں کی وجہ سے ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر ہو چکا تھا اور اب اس معاملے کا پارلیمان میں جانا خوش آئند ہے ۔پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں کورٹ رپورٹرز اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کا جیل میں ہونا جمہوری نظام کے خلاف ہے لیکن بانی پی ٹی آئی نے خود اپنے دور میں مخالفین کو جیلوں میں سہولیات سے محروم رکھنے کے اعلانات کیے تھے ، اب "جیسا کرو گے ویسا بھرو گے " کا قانون لاگو ہو رہا ہے ۔ گورنر خیبرپختونخوا پارٹی قیادت کے حکم پر فوری عہدہ چھوڑ دیں گے ۔ پاکستان میں ریفرنڈم کی تاریخ بھیانک رہی ہے ، اس لیے بلاول بھٹو کا مؤقف درست ہے ۔ سندھ کی تقسیم یا مستقبل کا فیصلہ صرف وہاں کے عوام اتفاقِ رائے سے کر سکتے ہیں۔ ایک منظم بیانیے کے تحت پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نظرانداز کیا گیا اور سندھ کے خلاف منفی تاثر پھیلایا گیا۔ حقیقت اس کے برعکس ہے ؛ سندھ کا نظامِ صحت پنجاب سے بہتر ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...