بنگلہ دیشی سپیکر کا پاکستان آمد پر اظہار مسرت، باعث اعزاز قرار دیا
عوام کو مزید قریب لانے کیلئے پارلیمانی روابط کا فروغ ناگزیر ہے :حافظ الدین احمد کثیرالجہتی فورمز پر تعاون خطے کی ترقی، امن و خوشحالی میں معاون:ایاز صادق
اسلام آباد (نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد نے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے ساتھ ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حافظ الدین احمد نے دورۂ پاکستان پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور اسے اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے نے ماضی کی خوبصورت یادیں تازہ کر دی ہیں، دونوں ممالک کے عوام اور پارلیمانوں کو مزید قریب لانے کیلئے پارلیمانی روابط کا فروغ ناگزیر ہے اور دونوں جانب کی قیادت و عوام تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے خواہاں ہیں۔ قبل ازیں سپیکر سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیشی ہم منصب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وفد کی آمد دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہے ، پارلیمانی فرینڈشپ گروپس اور وفود کے تبادلوں سے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون خطے کی ترقی، امن و خوشحالی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔ اس موقع پر پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments