حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی اور کورٹ مارشل کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی اور کورٹ مارشل  کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی، ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی اور کورٹ مارشل کے خلاف درخواست اور اپیل پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے کیس کی سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حسان نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت کیس کے سپیشل پراسیکیوٹر منیر احمد بھٹی نے تیاری کے لیے مہلت طلب کی۔ درخواست گزار کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش نہ ہوئے ، جبکہ حسان نیازی کی جانب سے ابوزر سلمان نیازی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔درخواست گزار کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر جواب الجواب داخل کرا دیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...