نیا میثاق جمہوریت ضروری:پرویز الٰہی،عمران کی صحت پرتشویش

نیا میثاق جمہوریت ضروری:پرویز الٰہی،عمران کی صحت پرتشویش

کوٹ لکھپت میں قید پارٹی کی سینئر قیادت کو علاج کی سہولتیں فی الفور فراہم کی جائیں نیشنل ڈائیلاگ کیلئے تمام سٹیک ہولڈر ملکر بیٹھیں :اسدقیصرودیگرسے ملاقات میں اتفاق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ملک کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے ۔پرویز الٰہی سے اسد قیصر اور دیگر ارکان نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی،جبکہ درپیش سیاسی و معاشی چیلنجز اور اپوزیشن کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات کے دوران پرویز الٰہی اور اسد قیصر نے اتفاق کیا کہ نیشنل ڈائیلاگ کیلئے سٹیک ہولڈر مل کر بیٹھیں۔ انہوں نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔پرویز الٰہی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے ذاتی معالجین اور اہلخانہ کو فوری رسائی دی جائے ، کوٹ لکھپت میں قید پارٹی کی سینئر قیادت کو علاج کی سہولتیں فی الفور فراہم کی جائیں۔اسد قیصر نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کی جیلوں میں قید پی ٹی آئی کے کارکنوں کو رہا کیا جائے ۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، قانونی محاذ پر کوششوں اور سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئینی و قانونی دائرے میں رہ کر جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ملاقات کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے دیگر رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...