عمران ،اہلیہ سے فالو اپ ملاقات کی اجازت مل گئی ،کھوسہ

عمران ،اہلیہ سے فالو اپ  ملاقات کی اجازت مل گئی ،کھوسہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے وکیل رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور اُن کی اہلیہ سے فالو اپ ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سلمان صفدر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں  لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے ڈاکٹروں کا میڈیکل بورڈ جیل لے جایا گیا، طبی معائنہ بھی کروایا گیا، بانی کے طبی معائنے اور علاج سے متعلق رپورٹس ہمیں بھی دی جائیں، مزید کہا کہ ہم اپنے معالجین کی مشاورت سے طبی رپورٹس کا جائزہ لے کر کمی کوتاہی کی نشاندہی کریں گے ،عمران خان اور بشریٰ کی صحت انسانی مسئلہ ہے ، اسے مقدمے سے الگ دیکھنا چاہیے ، عدالتی تحویل میں قیدی کی صحت اور علاج معالجے کی نگرانی عدالت کی ذمہ داری ہے ، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی کو ایک دن بھی قید نہیں ہونی چاہیے تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...