جعلی رپورٹ جمع کرانے پر ایس ایچ او شیخوپورہ کیخلاف کارروائی کا حکم
ایسے افسر دوسرے معاملات میں کیا کرینگے ؟ ہائیکورٹ ، معاملہ آئی جی کوارسال
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے 16 لاکھ روپے کے جعلی چیک سے متعلق جسٹس آف پیس کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جعلی رپورٹ جمع کرانے پر ایس ایچ او تھانہ شیخوپورہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ولید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے جسٹس آف پیس کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر ڈی پی او شیخوپورہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ڈی پی او سے استفسار کیا کہ 2016 میں کیس عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہوگیا تھا، پولیس نے اب ایف آئی آر بھی درج کردی اور چالان بھی جمع کروا دیا، تو اب یہ جھوٹ پر مبنی رپورٹ کیوں جمع کرائی گئی؟،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جعلی رپورٹ عدالت میں کیوں جمع کرائی گئی؟ اس پر ڈی پی او نے بتایا کہ ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے پولیس افسر اتنے نااہل ہیں کہ انہیں حقائق کا بھی علم نہیں، ایسے افسر دیگر اہم معاملات میں کیا کارکردگی دکھائیں گے ؟ عدالت نے معاملہ مزید کارروائی کے لیے آئی جی پنجاب کو بھجوا دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments