دنیا بھر سے آنیوالے سکھ یاتری گوردوارہ سچا سودا، فاروق آباد پہنچ گئے

 دنیا بھر سے آنیوالے سکھ یاتری  گوردوارہ سچا سودا، فاروق آباد پہنچ گئے

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں پرکاش پورب کی تقریبات کے سلسلے میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری گور و دوارہ سچا سودا، فاروق آباد پہنچ گئے۔

 جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ اور دیگر ضلعی افسروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ سکھ یاتریوں کو ننکانہ صاحب سے خصوصی بسوں کے ذریعے فول پروف سکیورٹی میں گور و دوارہ سچا سودا پہنچایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہمان یاتریوں کو گلدستے پیش کیے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گور و دوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ بھی گور و دوارہ سچا سودا پہنچے اور یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...