مولانا فضل الرحمن کا رائیونڈ جا کر تبلیغی جماعت کے سابق امیر مولانا نذر الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت

مولانا فضل الرحمن کا رائیونڈ جا کر تبلیغی  جماعت کے سابق امیر مولانا نذر  الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (سیاسی نمائندہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن تعزیت کے لیے وفد کے ہمراہ تبلیغی مرکز رائیونڈ پہنچ گئے۔

جہاں انہوں نے تبلیغی جماعت کے سابق امیر مولانا نذر الرحمن کے انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی جبکہ ان کی دینی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری جے یو آئی پنجاب حافظ نصیر احمد احرار، حافظ غضنفر عزیز، طارق خان بلوچ، حاجی منظور آفریدی سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر اور مرکزی صدر پرویز الٰہی نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور گزشتہ روز ان کے ہاؤس اریسٹ کی مذمت کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ جے یو آئی پنجاب کے شعبہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر سے سیاسی و سماجی رہنماؤں، سول سوسائٹی، وکلا اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...