29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 9دسمبر تک توسیع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج سے متعلق 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر بشریٰ بی بی کی قانونی ٹیم اور پراسیکیوشن کے ارکان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے ، عدالت نے مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments