لاہور ہائیکورٹ :2رکنی بینچ کی نظر بندی قانون کیخلاف اپیل پر سماعت سے معذرت
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی قانون کی دفعات 3 اور 16 کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔
دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی اورکیس کسی دوسرے بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کر دی،جسٹس علی ضیا باجو ہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چودھری اعجاز شفیع کی اپیل پر سماعت کی۔ بینچ کے رکن جسٹس امجد پرویز نے کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر یہ کیس نہیں سن سکتے ۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایم پی او قانون میں شخصی آزادی سلب کرنے کے لیے واضح اور مو ثر حفاظتی ضمانتیں موجود نہیں، جبکہ حفاظتی حراست فوجداری انصاف کا متبادل نہیں بن سکتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments