عبدالغفور حیدری ، مولانا امجد،ملک اویس گرفتار:ترجمان جے یو آئی

عبدالغفور حیدری ، مولانا امجد،ملک  اویس گرفتار:ترجمان جے یو آئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سرگودھا میں آج طے شدہ جلسے سے قبل رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاریوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

 ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بتایا ہے کہ رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری ،امیر پنجاب مولانا امجد خان اور مرکزی صدر جے ٹی آئی ملک اویس کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا ، ترجمان نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ،رہنمائوں کو فی الفور رہا نہ کیا تو حالات کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کیا ملک میں مارشل لاء لگ چکا ہے ؟ سیاسی اجتماعات پر پابندی کیوں لگائی جارہی ہے ؟ مریم بی بی خود تو جلسے جلوس کررہی ہیں ؟ کیا اپوزیشن جماعتوں کو جلسوں کا حق حاصل نہیں ؟آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کرنے کو ہماری کمزوری سمجھا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...