پاکستان کی ایل پی جی ذخیرہ کرنے کیلئے چین کو سرمایہ کاری کی دعوت
اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) پاکستان کا انرجی سیکٹر اس وقت ایک ایسے موڑ سے گزر رہا ہے جہاں اسے ایک نئی سمت کی ضرورت ہے ۔ ایران امریکہ تنازع اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال نے اسے مزید پیچیدہ بنا دیا ہے ۔
پاکستان اپنی انرجی امپورٹس کے لیے زیادہ تر مشرق وسطیٰ کے ممالک پر انحصار کر رہا ہے ۔ تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک کو خودکفیل بنایا جائے اور اپنی سٹوریج بنائی جائے تاکہ سٹریٹجک طور پر بھی پاکستان مضبوط ہو اور انرجی امپورٹس کے لیے دیگر ممالک پر انحصار کی صورت میں ذرائع متنوع ہوں۔پاکستان میں ایل پی جی سٹوریجز کے لیے چین کو سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے ۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور چینی سفیر کی ملاقات ہوئی۔ باخبر ذرائع نے روزنامہ دنیا کو تصدیق کی ہے کہ چین کو ایل پی جی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی اور انہیں پروپوزل دیا گیا۔ ساتھ ہی پاکستان نے اپنی نئی ایل پی جی پالیسی سے متعلق بھی آگاہ کیا کہ پاکستان آگے اس سیکٹر کو کیسے لے کر جانا چاہ رہا ہے اور اس میں سرمایہ کاروں کے تحفظ کو کیسے یقینی بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments