پاکستانی اور عالمی میڈیا میں شین ژو-24 مشن کی بھرپور کوریج

پاکستانی اور عالمی میڈیا میں شین ژو-24 مشن کی بھرپور کوریج

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا نے چین کے شین ژو-24 انسان بردار خلائی مشن میں پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی شرکت کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے اسے پاکستان اور چین کے خلائی تعاون میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے ۔

اطالوی میگزین انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق محمد ذیشان علی کی خلائی مشن میں شرکت چین اور پاکستان کے درمیان خلائی تعاون میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ مشن نہ صرف چین کے انسان بردار خلائی پروگرام میں پہلی مشترکہ چینی اور غیر ملکی خلا باز پرواز ہے بلکہ چینی خلائی سٹیشن پر بین الاقوامی تعاون کی ایک نئی عملی مثال بھی پیش کرتا ہے ۔بین الاقوامی خلائی جائزہ پلیٹ فارم ڈیلی سپیس وائر نے اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستانی خلا باز کی چینی خلائی مشن میں شرکت ظاہر کرتی ہے کہ خلائی سٹیشن پل بن سکتا ہے ، اس پیش رفت کی اہمیت محض چینی خلائی سٹیشن پر پہلے غیر ملکی خلا باز کی آمد تک محدود نہیں بلکہ یہ مختلف ممالک کے درمیان خلائی تحقیق، سائنسی اشتراک اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے وسیع تر امکانات کو بھی اجاگر کرتی ہے ۔رپورٹس اور عالمی میڈیا کے تبصروں کے مطابق شین ژو-24 مشن پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی کو خلائی تحقیق جیسے جدید سائنسی شعبے تک وسعت دینے کی علامت ہے ، جبکہ اس سے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی، تحقیق اور خلائی علوم کے میدان میں نئے امکانات بھی روشن ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...