ہائیکورٹ : نیب ریفرنس کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد

ہائیکورٹ : نیب ریفرنس کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سابق گورنر سندھ اشرف ڈبلیو تابانی کے بیٹے اور دیگر ملزموں کی نیب ریفرنس کے خلاف آئینی درخواستوں پر ریفرنس کی کارروائی روکنے کی فوری استدعا مسترد کردی۔

 عدالت نے وکلا صفائی کی مزید دلائل کے لیے مہلت طلب کرنے پر سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران ملزموں کے وکلا نے نیب ریفرنس پر کارروائی روکنے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے فوری طور پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے خریدی گئی چینی چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ تابانی شوگر مل نے ٹی سی پی کو 17 ہزار ٹن سے زائد چینی فروخت کی تھی، جسے شوگر مل کے گودام میں رکھا گیا تھا۔نیب پراسیکیوٹر کے مطابق بعد ازاں بارش کے باعث 19 کروڑ روپے مالیت کی چینی کا 50 فیصد ضائع ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...