بچی ہلاکت، مقدمہ میں مزید دفعات کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

بچی ہلاکت، مقدمہ میں مزید دفعات کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

ایف آئی اے افسر کی بیگم اور قاری کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روزہ توسیع 4چائنیز اغواء کیس میں ملزم کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست خارج

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف نے ایف آئی اے افسر کی اہلیہ اور قاری کے خلاف کم عمر بچی کی ہلاکت کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے مزید دفعات شامل کرنے کے فیصلہ کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ یہ چائلڈ لیبر کا کیس نہیں، مقتولہ ایف آئی اے افسر کی بھتیجی ہے۔ دوسری طرف جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت نے کیس میں ایف آئی اے افسر کی گرفتار اہلیہ اور قاری کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روزہ توسیع کر دی۔ علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف 10 سے 4 چائینز کے اغواء کیس میں ملزم واجد علی کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...