قومی حکومت کی تجویز مسترد
پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ قومی حکومت کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سے کوئی ڈیل نہیں ہو گی، مفاہمت اور قومی مکالمے کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے ۔شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف نئے صوبوں کی مخالف نہیں، حکومتی ڈرافٹ آنے تک نئے صوبوں اور 28 ویں ترمیم پر بات نہیں ہو گی، کوئی بھی فیصلہ حکومتی ڈرافٹ دیکھ کر ہی کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments