26نومبر احتجاج کیس، علیمہ کے خلاف فیصلہ ایک بار پھر موخر
عدالت نے فیصلہ رواں سال ستمبر میں محفوظ کیا تھا، 16دسمبر کو سنائے جانے کا امکان 4رینجر اہلکاروں کو کچلنے کے کیس میں ملزم ہاشم عباسی کی ضمانت بعدازگرفتاری خارج
اسلام آباد، راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ، اے پی پی)انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خانم کے خلاف محفوظ فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا جو 16 دسمبر کو سنائے جانے کا امکان ہے ،عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے پر رواں سال ستمبر میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ادھر انسداددہشتگردی عدالت نے محفوظ سناتے ہوئے 4 رینجر اہلکاروں کو کچل کر شہید کرنے کے کیس میں ملزم ہاشم عباسی کی ضمانت بعدازگرفتاری خارج کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments