وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سرکاری وکیل نے فیڈرل سروس ٹربیونل کے فیصلے سے متعلقہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کا ریکارڈ پیش کر دیا،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ریکارڈ دیکھ کر توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا ،بظاہر لگتا ہے کہ فیڈرل سروس ٹربیونل کے روبرو سرکاری حکام نے غلط اور جھوٹے بیان حلفی پیش کئے ،عدالت میں جوائنٹ سیکرٹری حافظ اسحاق اور وفاقی سیکرٹری ا سٹیبلشمنٹ نبیل اعوان ریکارڈ سمیت پیش نہیں ہوئے ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فیڈرل سروس ٹربیونل نے درخواست گزار سنیارٹی بارے فیصلہ دیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فیڈرل سروس ٹربیونل کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments