جرمنی میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی تعداد 13ہزار تک پہنچ گئی

جرمنی میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی تعداد 13ہزار تک پہنچ گئی

کئی سرکاری جامعات میں طلبہ سے ٹیوشن فیس نہیں لی جاتی،جرمن سفیراینالیپل جرمن سفارتخانے کے زیرِ اہتمام سالانہ تقریب، سابق طلبہ اور سکالرز کی شرکت

 اسلام آباد (حریم جدون)جرمن سفارتخانے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں سالانہ ایلومنائی گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے اور تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے پاکستانی سکالرز اور سابق طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے کہا اس وقت تقریباً 13 ہزار پاکستانی جرمنی میں زیر تعلیم ہیں،جرمنی کی متعدد سرکاری جامعات میں طلبہ سے ٹیوشن فیس نہیں لی جاتی، جس کے باعث وہاں تعلیم حاصل کرنا کسی حد تک سکالرشپ جیسی سہولت فراہم کرتا ہے ۔جرمن سفارتخانے کے ہیڈ آف کمیونیکیشنز، کلچرل افیئرز اینڈ پروٹوکول جان جیرالڈ کراؤسر نے شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ تقریب میں جرمن اکیڈمک ایکسچینج سروس (DAAD)، الیگزینڈر وان ہمبولٹ فاؤنڈیشن اور کراس کلچر پروگرام سے وابستہ سابق طلبہ اور سکالرز نے شرکت کی۔تقریب میں کامسیٹس کے فیکلٹی آف سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر جمشید اقبال، نسٹ کے ڈین ڈاکٹر فیصل عباس جبکہ معروف فلم ساز جواد شریف نے بھی اپنے تجربات بیان کیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...