انتقال ملکیت کا حق خودپیدانہیں ہوتا، رقم ادائیگی لازم:آئینی عدالت
خاتون کی وراثتی زمین پر جعلی زبانی انتقال منسوخ، کرایہ داروں کی درخواست مسترد خصوصی سکیل کا ملازم مستقلی کا دعویٰ نہیں کر سکتا، پی ٹی وی ملازم کی درخواست خارج
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)انتقالِ اراضی بذاتِ خود ملکیت کا حق پیدا نہیں کرتا بلکہ اصل لین دین کا ثبوت ہوتا ہے ، زبانی فروخت کا دعویٰ کرنے والے فریق پر قیمت کی ادائیگی ثابت کرنا لازم ہے ۔ وفاقی آئینی عدالت نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خاتون کی وراثتی اراضی کا جعلی زبانی انتقال اپنے نام کرانے والے افراد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیاکہ جعلی دستخطوں، عدم ادائیگی قیمت اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر درج کیا گیا انتقال برقرار رکھنا جعلسازی کو تحفظ دینے کے مترادف ہوگا،جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس کریم خان آغا پر مشتمل بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔ علاوہ ازیں وفاقی آئینی عدالت نے پی ٹی وی ملازم طارق ندیم کی ملازمت مستقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ وہ خصوصی تنخواہی سکیل اختیار کرنے کے باعث مستقلی کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments