صدر زرداری کا آج لاہور کا ہنگامی دورہ چودھری شجاعت سے ملاقات متوقع
لاہور (دنیا نیوز)صدرِ آصف علی زرداری ہنگامی طور پر آج لاہور آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی دو روزہ دورہ کے دوران مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے اہم ملاقات متوقع ہے۔
ایوانِ صدر کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ہفتے کی دوپہر ان کی ایک اور اہم سیاسی شخصیت سے ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔دوسری جانب ایوانِ صدر کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر کا یہ دورہ ذاتی نوعیت کا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments