جے یو آئی کا جعلی انقلاب بھی ختم
لاہور(آئی این پی ) برابری پارٹی کے سربراہ و گلوکار جواد احمد نے پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام ( ف )کی سیاسی تحریکوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ دونوں جماعتوں کے نام نہاد انقلاب اپنے اختتام کو پہنچ چکے ہیں،ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے پی ٹی آئی کا جعلی انقلاب ختم ہوگیا کیونکہ کوئی بھی ان کے لیے باہر نہیں نکلا، اب جے یو آئی کا جعلی انقلاب بھی اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے ،تاریخ کا سچ یہ ہے کہ عمران خان اور مولانا فضل الرحمن جیسے ارب پتی سیاستدان انقلاب نہیں لاتے بلکہ اصل انقلاب تو ان کے خلاف آتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments