مولانا فضل الرحمن لاہور میں اپنی قیام گاہ پر نظر بند، جے یو آئی کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمن لاہور میں اپنی قیام گاہ پر نظر بند، جے یو آئی کا دعویٰ

گھر کے چاروں اطراف پولیس تعینات، بیریئر لگے ہیں،ترجمان اسلم غوری جیلیں حوصلے پست نہیں کر سکتیں:فضل الرحمٰن ،بیرسٹر گوہر،شیر پائو کا رابطہ

 اسلام آباد (آن لائن،این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے سی سی پی او لاہور نے جمعرات کی رات مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کیا بعدازاں وہ جے یو آئی کے سربراہ کو ان کی قیام گاہ پر لے آئے اور کہا ہم آپ کو گھر پر نظر بند کررہے ہیں، ترجمان نے دعوی ٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمن ملتان روڈ پر اپنی قیام گاہ میں نظر بند ہیں، گھر کے چاروں اطراف پولیس کھڑی ہے ، بیریئر لگے ہوئے ہیں، پولیس کے 80اہلکار ان کی رہائش گاہ پر تعینات ہیں،ادھر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے واضح کیا ہے کہ گرفتاریاں اور جیلیں ان کی جماعت کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ، احتجاجی تحریک ہر صورت جاری رہے گی،انہوں نے ملک بھر میں جاری دھرنے ملتوی کرنے اور نماز جمعہ کے بعد ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کارکنوں کو جوش کے بجائے ہوش سے کام لینے اور جدوجہد جاری رکھنے تاکید کر دی۔ دریں اثنا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورموجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے مولانا کے ساتھ روا رکھے سلوک کی مذمت کی اور ان سے یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مولانا سمیت تمام قائدین اور کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سنجیدگی اور نیک نیتی سے کوششیں کی جائیں تو حالات میں بہتری آئے گی۔ علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر و سینئر سیاستدان آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے بھی مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مکمل یکجہتی کااظہارکیا اور ان کی نظربندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...