سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں مذہبی رسومات مکمل ،مثالی انتظامات پرخوشی کااظہار

سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سری  پنجہ صاحب میں مذہبی رسومات  مکمل ،مثالی انتظامات پرخوشی کااظہار

حسن ابدال (اے پی پی)سری بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں پرکاش پورب (جنم دن) کی تقریبات کے سلسلے میں بھارت سمیت دنیا بھر سے پاکستان آنے والے 2,339 سکھ یاتریوں نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں اپنا قیام اور تمام مذہبی رسومات و عبادات مکمل کر لی ہیں۔

 جس کے بعد تمام یاتریوں کو سخت سکیورٹی حصار میں اگلی منزل نارووال (گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور) کے لیے رخصت کر دیا گیا۔یاتریوں کے قافلے کی روانگی کے موقع پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے ،گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں قیام کے دوران سکھ یاتریوں نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ اپنی مذہبی عبادات، اکھنڈ پاٹھ، شبد کیرتن اور ارداس سمیت دیگر رسومات ادا کیں اور دنیا بھر میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں،روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ یاتریوں نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے کیے گئے مثالی انتظامات پر مکمل اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...