پیٹ کے السر کیلئے دوائوں کا استعمال
اسپیشل فیچر
معدہ میں جلن اور السر دور کرنے کیلئے کئی قسم کی ادویات استعمال کی جاتی ہیں۔ اس طرح کی چند مشہور دوائیں درج ذیل ہیں۔السی میٹ، السانک، فیمٹمضر اثرات:٭ڈائیریا، قبض ٭اونگھ، تھکاوٹ، جلد پر دانے٭خون کے سفید خلیوں میں کمی٭گردوں کی خرابیاحتیاط٭مندرجہ ذیل صورتوں میں استعمال میں نہیں۔(1) دوران حمل (2) گردوں کی خرابی٭السر کیلئے دوائیں استعمال کرتے وقت درد دورکرنے والی خصوصاً اسپیرین کبھی استعمال نہکریں۔٭السر کی دوا کھانا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے اور سوتے وقت استعمال کریں۔دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیتجلدی ( Hurry)، پریشانی (Worry) اور چٹ پٹے کھانے ( Curry) السر کا سبب بنتے ہیں اوراس سے نپٹنے کیلئے نت نئی دوائوں کے پیچھے بھاگنا پڑتا ہے۔اس کے علاج کیلئے مختلف قسم کی دوائیں مختلف برانڈ کے ساتھ دستیاب ہیں۔ ان دوائوںکو ڈاکٹر کے مشورہ سے صحیح طریقے سے استعمال کیاجائے تو ان کا ضرور اثر ہوتا ہے۔ مگر دوائیں استعمال کرنے سے پہلے اگر اسباب کو دور کردیا جائے تو دوائوں کی بالکل ضرورت نہیںرہتی۔ دوا لینا ضروری ہوتو ڈاکٹر کے مشورہ سے مقامی کمپنی کی سستی دوا استعمال کریں۔آسان اور متبادل علاججیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ السر زیادہ تر جلدی پریشان ہونیوالے متفکر، حساس اور چٹ پٹی غذا کھانے کے شوقین لوگوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے اور ان عناصر سے السر کی تکلیف میں اضافہ ہوتا ہے۔ بغیر دوائوں کے السر کے علاج کیلئے مندرجہ ذیل آسان ہدایات پرعمل کریں:۔٭سب سے پہلے زندگی میں ٹھہرائو پیدا کریں۔ ہر کام شروع کرنے سے پہلے اس کے تمام پہلوئوں پر غور کریںاور مثبت سوچ اپنائیں۔٭سادہ اور متوازن غذا کھائیں، بھوک رکھ کرکھانا کھائیں۔٭لال مرچ سے مکمل پرہیز کریں۔٭صبح شام دودھ یا دہی یا شربت میں اسپغول کا چھلکا ملا کر استعمال کریں۔٭صبح شام ایک چمچہ شہد اور دوچمچ زیتون کا تیل ملا کر استعمال کریں۔٭زیادہ گھی اور تیل والی تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں۔٭ زیادہ تیز چائے، کافی اور کولا ڈرنکس سے پرہیز کریں۔٭ معدے کے السر کے مریض، دن میں دو یا تین مرتبہ دو عدد کیلے کھا کر دودھ کا گلاس نوش فرمائیں، مرض میں فوری افاقہ ہوگا۔٭معدہ کے السرکے حامل افراد کیلئے لائم جوس مفید ثابت ہوتاہے۔٭بکری کا تازہ دودھ السر کے مریضوں کیلئے شافی غذا ہے، دن رات کم از کم تین بار نوش کیا جائے۔٭آنتوں کے السر کے مریضوں کیلئے قدرت نے گوبھی میں شفاء رکھی ہے۔ گوبھی کا جوس دن میں مختلف وقفوں میں پینے سے شفاء ملتی ہے۔٭٭٭