ملین، بلین، ٹریلین کیا ہیں؟
اسپیشل فیچر
بلینز اینڈ بلینز کو اس قدر مقبولیت کیسے حاصل ہو گئی؟ پہلے کسی بہت بڑے عدد کے لئے ملینز استعمال ہوا کرتا تھا۔ نہایت امیر کبیر لوگ ’’ ملینئر ’’ رہے ہیں۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دور میں دنیا کی آبادی شاید 250 ملین تھی۔1787ء کے آئینی کنونشن کے موقع پر تقریباً 4 ملین امریکی موجود تھے۔پہلی عالمی جنگ کے موقع پر امریکیوں کی تعداد 132 ملین ہو چکی تھی۔زمین سے سورج کا فاصلہ 93 ملین میل ( 150 ملین کلومیٹر ) ہے۔پہلی عالمی جنگ میں تقریباً 40 ملین لوگ مارے گئے اور دوسری عالمی جنگ میں 60 ملین لوگ۔ایک سال میں 31۔7 ملین سیکنڈز ہوتے ہیں، جیسا کے آپ باآسانی تصدیق کر سکتے ہیں۔1980 ء کی دہائی کے اواخر میں دنیا کا مجموعی ایٹمی اسلحہ 10 لاکھ ہیرو شیما کو نیست و نابود کرنے کے لیے کافی تھا۔متعدد مقاصد کے لئے اور ایک طویل عرصہ تک ’’ ملین ’’ ایک کافی بڑا عدد تھا۔ اب دنیا بلینئرز کے شکنجےکرہ ارض کی عمر 4-6 بلین سال تسلیم کی جا چکی ہے۔دنیا کی آبادی 6-9بلین نفوس کے قریب پہنچ رہی ہے۔آپ کی ایک سالگرہ پر زمین سورج کے گرد مزید ایک بلین کلومیٹر کا فاصلہ طے کر لیتی ہے۔چار بی2 بمبار جہازوں کی قیمت ایک بلین سے چار بلین ڈالر تک ہے۔اگر مخفی اخراجات کو بھی شمار کیا جائے تو امریکہ کا کل دفاعی بجٹ 300 بلین امریکی ڈالر سالانہ سے زیادہ ہے۔امریکہ اور روس کی جنگ میں ایک بلین لوگ لقمہ اجل بن گئے۔چند انچوں میں ایک بلین ایٹم ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔ آسمان پر کئی بلین ستارے اور کہکشائیں موجود ہیں۔چاہے سورج پانچ ملین سال بعد پھٹنا ہو یا پانچ بلین سال بعد، لیکن ہماری ذاتی زندگیوں پر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیکن ملینز اور بلینز کے درمیان امتیاز کرنا قومی بجٹ، دنیا کی آبادی اور نیوکلئیر جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں جیسے معاملات میں زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔‘‘بلینز اینڈ بلینز’’ کی مقبولیت ابھی ختم نہیں ہوئی جبکہ ان اعداد کو بھی چھوٹا اور ناچیز سمجھا جانے لگا ہے اب ایک نسبتاً بڑا عدد منظر عام پر آنے لگا ہے۔ٹریلین ہمارے ذہنوں پر قابضاس وقت عالمی عسکری اخراجات تقریباً 1 ٹریلین امریکی ڈالر سالانہ ہیں۔ترقی پذیر ممالک کا مغربی بینکوں کو واجب الادا قرضہ 2 ٹریلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے ( 1970 میں 60 بلین تھا )۔امریکی حکومت کا سالانہ بجٹ 2 ٹریلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے قومی قرضہ 5 ٹریلین ہے۔زمین پر پودوں کا مجموعی وزن ایک ٹریلین ٹن ہے۔ستارے اور ٹریلین کے اعداد ایک قریبی رشتہ رکھتے ہیں۔ہمارے نظام شمسی سے قریب ترین ستارہ ایلفا سنتیوری کا فاصلہ 25 ٹریلین میل ( 40 ٹریلین کلومیٹر ) ہے۔ہماری روزمرہ زندگی میں ملین، بلین اور ٹریلین کے درمیان گڑبڑ موجود ہے۔شاید ہی کوئی ایسا ہفتہ گزرتا ہو جب ہم ٹیلی ویژن پر نیوز بلیٹن وغیرہ میں اس قسم کی گڑبڑ کا مظاہرہ نہ دیکھتے ہوں۔حقائقایک ملین میں ایک ہزار ، 1000 ہوتے ہیں ( یعنی 1 کے ساتھ چھ صفر دس لاکھ )۔ایک بلین ، ایک ہزار ملین کے برابر ہوتا ہے ( یعنی 1 کے ساتھ نو صفر ایک ارب )۔ایک ٹریلین میں ایک ہزار بلین ہوتے ہیں ( یعنی 1 کے ساتھ بارہ صفر دس کھرب )۔بڑے اعدادایک گننے میں آپ ایک سیکنڈ لگاتے ہیں1=1ایک ہزار گننے میں تقریباً 17 منٹ لگتے ہیں۔1,000÷60 سیکنڈز = منٹ 16۔66۔ایک ملین ( دس لاکھ ) گننے میں 12 دن لگیں گے۔ایک بلین ( ایک ارب ) گننے میں 32 سال لگیں گے۔ایک ٹریلین ( دس کھرب ) گننے میں 32,000 سال لگیں۔ گے۔ایک کواڈریلین ( پدہم ) گننے میں 32 ملین سال لگیں گے۔ایک کوئٹیلین ( سنکھ ) گننے میں 32 ارب سال لگیں گے۔