آنکھوں کو کیسے درست رکھا جائے؟ مناسب اقدامات سے یہ کام آسان ہو سکتا ہے
بعض لوگ آنکھوں کی حفاظت پر توجہ نہیں دیتے اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کا بعد میں انہیں خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ آنکھوں کی حفاظت ہر فرد کے لئے ضروری ہے۔ اس سلسلے میں اگر مناسب اقدامات کئے جائیں تو یہ کام آسان ہو سکتا ہے اور پھر کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ ہم ذیل میں کچھ ایسے اقدامات سے اپنے قارئین کو آگاہ کر رہے ہیں جن پر عمل کر کے وہ اپنی آنکھوں کو درست رکھ سکتے ہیں۔
اچھی خوراک
آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لئے اچھی خوراک بہت ضروری ہے۔ ایسی خوراک جس میں وٹامنز ہوں۔ اگر خوراک اچھی نہ کھائی جائے تو اس سے آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اچھی خوراک جس میں وٹامن اے، وٹامن سی اور زنک شامل ہو، آنکھوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ اس سے موتیا کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔ پتوں والی سبزیاں، مچھلی، انڈے، اخروٹ، لحمیات سے بھرپور اشیا، سنگترے ترش پھلوں کا جوس اور بند گوبھی بھی آنکھوں کی صحت کیلئے مفید ہیں۔ متوازن غذا سے آپ کا وزن بھی نہیں بڑھتا۔
تمباکو نوشی ترک کر دیں
تمباکو نوشی ہر طرح سے انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس سے انسان کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ آنکھیں بھی اس سے محفوظ نہیں رہتیں۔ اس سے موتیا کی بیماری ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو ہر چیز دھندلی (Blurrel) نظر آتی ہے، رنگ صحیح نظر نہیں آتے اور گہری روشنی میں آپ کی آنکھیں دُکھنا شروع ہو جاتی ہیں۔ بہرحال میں تمباکو نوشی آنکھوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ بات ارادے کی ہے۔ اگر آپ تمباکو نوشی ترک کرنے کا پختہ ارادہ کر لیں تو کامیابی مل جائے گی۔
دھوپ کے چشمے پہنیں
سورج کی الٹرا وائلٹ کرنوں سے بچنے کیلئے دھوپ کے چشمے پہننا بہت ضروری ہے۔ بہت زیادہ الٹرا وائلٹ کرنوں سے آپ کی آنکھیں موتیا کی شکار ہو سکتی ہیں۔ آپ ایسا چشمہ پہنیں جو 99فی صد سے 100فی صد تک سورج کی الٹرا وائلٹ کرنوں کو بلاک کر دے۔ آنکھوں کی حفاظت کیلئے زیادہ پریشان نہ ہوں۔ بس احتیاطی تدابیر سے کام لیں۔
حفاظتی گلاسز استعمال کریں
اگر آپ گھر پر یا نوکری کی جگہ پر ایسا میٹریل استعمال کرتے ہیں جو مضر ہے تو حفاظتی گلاسز ضرور استعمال کریں۔ ریکٹ بال ، آئس ہاکی اور لیکروس کھیلنے سے آنکھ زخمی ہو سکتی ہے لٰہذا ان سے اجتناب کریں۔
کمپیوٹر سکرین کو دور سے دیکھیں
کمپیوٹر سکرین کوگھورنے کے انداز میں دیر تک دیکھنا آنکھوں کیلئے نقصان دہ ہے۔ فون کو بھی زیادہ دیر تک نہیں دیکھنا چاہئے۔ اس سے آنکھوں پر بوجھ پڑ سکتا ہے۔آنکھیں خشک ہو سکتی ہیں، سر میں درد ہونا شروع ہو جاتا ہے ، آپ گردن ، کمر اور کندھے کے درد میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جو عینک استعمال کر رہے ہیں۔ اس کا نمبر بالکل صحیح ہے اور کمپیوٹر سکرین کو دیکھنے سے آپ کی آنکھوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ اگر آنکھوں پر پڑنے والا بوجھ برقرار رہتا ہے تواپنے ڈاکٹر سے کمپیوٹر گلدسز کے متعلق بات کریں، اپنی آنکھوں کو ہر 2منٹ بعد آرام دیں۔ کم از کم دو گھنٹے بعد انہیں اور 15 منٹ بریک لیں۔
ڈاکٹر کے پاس جانا ضروری ہے
اپنی آنکھوں کے ڈاکٹر کے پاس باقاعدگی سے جانا آپ کیلئے بہت اچھا ہو گا۔ صرف بالغ افراد کے لئے نہیں بلکہ چھوٹے بچوں کو بھی آنکھوں کے ڈاکٹر کے پاس لے جانا چاہئے۔ اس سے آپ کو اپنی آنکھوں کی حفاظت میں مدد ملتی ہے۔ آنکھوں کے معائنے سے بیماریوں کا بھی پتہ چلتا ہے ۔ اگر بیماری کا بروقت پتہ چل جائے تو اس کا علاج آسان ہو جاتا ہے۔ 60 برس سے زیادہ افراد اگر گلوکوما کا شکار ہو جائیں تو بصارت سے محروم ہو سکتے ہیں۔
آنکھوں کے مکمل معائنے میں درج ذیل نکات شامل ہو سکتے ہیں۔
-1آپ کی اور آپ کے خاندان کے مکمل طبی کوائف
-2آنکھوں کے معائنے کے بعد یہ دیکھنا کہ آپ کی دور کی نظر کمزور ہے یا نزدیک کی۔ اس کے علاوہ کج نظری کا بھی پتہ چلتا ہے۔ کج نظری یعنی (Astimatism) آنکھوں کی وہ بیماری ہے جو دھندے پن کا موجب بنتی ہے۔
-3عمر بڑھنے کے ساتھ آپکی بصارت کم ہوتی جاتی ہے۔ اس کے بارے میں بھی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے ۔
-4ٹیسٹوں سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ آپ کی آنکھیں ایک ساتھ کتنا بہتر کام کر رہی ہیں۔
-5آنکھوں کا بیرونی اور خوردبین ٹیسٹ ۔ یہ ٹیسٹ آنکھیں بند کرنے سے پہلے اور پھر آنکھیں کھولنے کے بعد کیا جاتا ہے۔
-6آنکھوں کے دبائو اور بصری اعصاب کا ٹیسٹ جس سے گلوکوما کا پتہ چلتا ہے ۔
مذکورہ بالا اقدامات پر اگر سنجیدگی سے عمل کیا جائے تو آنکھیں درست رہ سکتی ہیں۔