آج تم یاد بے حساب آئے!’’عشق تیرا ستائے تو میں کیا کرئوں‘‘ عزیز میاں:فن قوالی کا بڑا نام

آج تم یاد بے حساب آئے!’’عشق تیرا ستائے تو میں کیا کرئوں‘‘  عزیز میاں:فن قوالی کا بڑا نام

اسپیشل فیچر

تحریر :


٭...عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال عزیز میاں 17اپریل 1942ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔
٭... اصل نام عبدالعزیز اور ''میاں‘‘ ان کا تکیہ کلام تھا۔
٭... قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے پاکستان آئے اور لاہور میں سکونت اختیار کی۔
٭...استاد عبدالوحید سے فن قوالی سیکھا۔
٭... پنجاب یونیورسٹی سے فارسی، اردو اور عربی میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں۔
٭... اپنے ابتدائی دور میں انہیں '' فوجی قوال‘‘ کا لقب ملا کیونکہ ان کی شروع کی بیشتر قوالیاں فوجی جوانوں کیلئے تھیں۔
٭... وہ نہ صرف عظیم قوال تھے بلکہ ایک عظیم فلسفی بھی تھے، اپنے لئے شاعری خود کیا کرتے، علامہ محمد اقبالؒ اور قتیل شفائی کا کلام بھی گایا۔
٭...ان کی بارعب آواز ہی نہیں بلکہ شاندار شاعری اور قلندری جنون سننے والوں پر وجد طاری کر دیتا ہے۔
٭...عزیز میاں کو اپنی قوالیوں میں دینی اور صوفی مسائل پر بحث کرنے میں مہارت حاصل تھی۔
٭...انہیں طویل ترین قوالی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، ان کی قوالی '' حشر کے روز یہ پوچھوں گا‘‘ کا دورانیہ ایک گھنٹہ 15 منٹ ہے۔
٭... 1966ء میں شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے یادگار پرفارمنس پر انعام واکرام اور گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔
٭... حکومت پاکستان نے 1989ء میں ''صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی‘‘ سے نوازا۔
٭... ان کا انتقال6 دسمبر 2000 ء کو ایران کے دارالحکومت تہران میں یرقان کے باعث ہوا، جہاں انہیں ایرانی حکومت نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے موقع پر قوالی کیلئے مدعو کیا تھا۔
٭... عزیزمیاں نے بھارتی شہر دہلی میں آنکھ کھولی، لاہور میں زندگی گزاری، ایرانی شہر تہران میں جان جان آفریں کے سپرد کی اور وصیت کے مطابق انہیں اولیا کے شہر ملتان میں سپردخاک کیا گیا۔


مقبول قوالیاں
٭...اللہ ہی جانے کون بشر ہے
٭... تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے
٭...حشر کے روز یہ پوچھوں گا
٭...نبی نبی یا نبی نبی
٭...میری داستان حسرت
٭...نسیم صبح ، گلشن میں
٭...بے وفا یوں تیرا مسکرانا
٭...ہائے کمبخت
٭...ان کی آنکھوں سے مستی برستی رہے
٭...وہ دل ہی کیا

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
انسانی ذہن کو نشانہ بنانے والی ٹیکنالوجی’’برین ویپنز‘‘

انسانی ذہن کو نشانہ بنانے والی ٹیکنالوجی’’برین ویپنز‘‘

جدید سائنس کا سیاہ رخ، سائنسدانوں کا خوفناک انتباہ جاری''دماغ پر کنٹرول‘‘ کرنے والے ہتھیار بظاہر کسی سائنس فکشن فلم کا خیال محسوس ہوتے ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اب یہ حقیقت کا روپ اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ سائنس دانوں نے ذہن کو بدل دینے والے ''برین ویپنز‘‘ کے بارے میں ایک خوفناک انتباہ جاری کیا ہے، جو انسان کے ادراک، یادداشت اور یہاں تک کہ رویہ کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ نئی شائع شدہ کتاب ''Preventing Weaponization of CNS-acting Chemicals: A Holistic Arms Control Analysis Check Access‘‘ میں بریڈفورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر مائیکل کراؤلی اور پروفیسر میلکم ڈینڈو کا کہنا ہے کہ حالیہ سائنسی پیش رفت کو ایک ''وارننگ‘‘ سمجھا جانا چاہیے۔ وہ علم جو ہمیں اعصابی امراض کا علاج کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کا غلط استعمال سوچ میں خلل ڈالنے، جبری اطاعت پیدا کرنے یا مستقبل میں لوگوں کو انجانے ایجنٹوں میں تبدیل کرنے کیلئے بھی کیا جا سکتا ہے۔امریکہ، چین، روس اور برطانیہ سمیت کئی ممالک 1950ء کی دہائی سے مرکزی اعصابی نظام (CNS) کو نشانہ بنانے والے ہتھیاروں پر تحقیق کر رہے ہیں۔ اب ڈاکٹر کراؤلی اور پروفیسر ڈینڈو کا کہنا ہے کہ جدید نیورو سائنس اتنی ترقی کر چکی ہے کہ انتہائی خوفناک ذہنی ہتھیار حقیقت بن سکتے ہیں۔ پروفیسر ڈینڈو کے مطابق ''ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں دماغ خود جنگ کا میدان بن سکتا ہے۔مرکزی اعصابی نظام میں مداخلت کے آلات خواہ وہ بے ہوشی پیدا کرنا ہوں، ذہنی انتشار یا جبراً اطاعت، زیادہ درست، زیادہ قابلِ حصول اور ریاستوں کیلئے زیادہ پرکشش ہوتے جا رہے ہیں‘‘۔1950ء اور 1960ء کی دہائیوں میں دنیا کی بیشتر بڑی طاقتیں اپنے ذہن کنٹرول کرنے والے ہتھیار تیار کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی تھیں۔ ان کا مقصد ایسے آلات بنانا تھا جو بڑی تعداد میں لوگوں کو بے ہوشی، وہم، الجھن یا نیند کے ذریعے غیر فعال کر سکیں۔ سب سے زیادہ مشہور امریکی فوج نے ''BZ‘‘ مرکب تیار کیا، جو شدید حیرت، وہم، اور ذہنی خلل پیدا کرتا ہے۔ اسی دوران، چینی فوج نے ایک ''نارکوسس گن‘‘ تیار کی، جو سیرنج کے ذریعے غیر فعال کرنے والے کیمیکلز چھوڑنے کیلئے ڈیزائن کی گئی تھی۔ تاہم، ڈاکٹر کراؤلی اور پروفیسر ڈینڈو بتاتے ہیں کہ مرکزی اعصابی نظام کو نشانہ بنانے والے ہتھیار کا واحد استعمال لڑائی میں روسی سیکیورٹی فورسز نے 2002ء کے ماسکو تھیٹر محاصرہ میں کیا۔ جب مسلح چیچن جنگجوؤں نے 900 شہریوں کو یرغمال بنایا، سیکیورٹی فورسز نے انہیں غیر فعال کرنے کیلئے فینٹانائل سے ماخوذ ''انکیپسیٹیٹنگ کیمیکل ایجنٹ‘‘ استعمال کیا۔ اگرچہ اس کیمیائی ہتھیار نے محاصرہ تو ختم کرا دیا، مگر گیس نے 900 میں سے 120 یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا اور متعدد دیگر افراد طویل المدتی طبی مسائل یا قبل از وقت موت سے دوچار ہوئے۔ اس کے بعد سے ایسے ہتھیاروں کی ذہن کو مسخ کرنے والی صلاحیتیں صرف دشمن کو بے ہوش کرنے یا وہم پیدا کرنے تک محدود نہیں رہیں۔ وہی سائنسی تحقیق جو اعصابی امراض کے علاج میں مدد دے رہی ہے، انہی دماغی افعال کو نشانہ بنانے والے ہتھیار بنانے کیلئے بھی استعمال ہو سکتی ہے۔ پروفیسر ڈینڈو کہتے ہیں: ''یہی وہ دوہری نوعیت کا مسئلہ ہے جس کا ہمیں سامنا ہے‘‘۔ مثال کے طور پر، سائنس دان دماغ کے ''سر وائیول سرکٹس‘‘ (survival Circuits) کا مطالعہ کر رہے ہیں، یعنی وہ عصبی راستے جو خوف، نیند، جارحیت اور فیصلہ سازی کو کنٹرول کرتے ہیں۔ ان سرکٹس کو سمجھنا اعصابی بیماریوں کے علاج کیلئے ضروری ہے، مگر اسی علم سے دماغ کے ان حصوں کو ہتھیار بنانے کی راہ بھی کھلتی ہے۔محققین خبردار کرتے ہیں کہ مرکزی اعصابی نظام کو نشانہ بنانے والے ہتھیار اس وقت کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق قوانین میں موجود ایک ''خلا‘‘ (loophole) میں آتے ہیں۔کیمیکل ویپنز کنونشن جنگ میں نقصان دہ کیمیکلز کے استعمال پر پابندی عائد کرتا ہے، لیکن اس میں ایک مبہم گرے ایریا موجود ہے جو بعض حالات میںجیسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں مخصوص کیمیکلز کے استعمال کی اجازت دیتا ہے۔یہ صورتحال موجودہ قوانین کے اندر رہتے ہوئے طاقتور ذہنی کنٹرول کرنے والے ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال کیلئے ایک ممکنہ قانونی جواز فراہم کرتی ہے۔پروفیسر ڈینڈو کہتے ہیں: ''ان معاہدوں کے اندر اور ان کے درمیان بعض خطرناک ریگولیٹری خلا موجود ہیں۔ اگر انہیں پر نہ کیا گیا تو ہمیں خدشہ ہے کہ کچھ ممالک ان خلا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے CNS اور دیگر ذہنی طور پر غیر فعال کرنے والے ہتھیاروں کے خصوصی پروگرام شروع کر سکتے ہیں۔وہ مزید کہتے ہیں: ''ہمیں ابھی اقدام کرنا ہوگا تاکہ سائنس کی حرمت اور انسانی ذہن کی تقدیس کا تحفظ کیا جا سکے‘‘۔ یہ کیا ہیں اور کیسے کام کرتے ہیں؟ان ہتھیاروں کو ''سائیکو ٹرونک‘‘ (psychotronic) یا ''مائنڈ کنٹرول ویپنز‘‘ (Mind Control Weapons) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ''الیکٹرومیگنیٹک‘‘ (electromagnetic) طاقتوں کا استعمال کر کے مختلف نتائج حاصل کرتے ہیں۔ ان میں ذہن پڑھنا، ذہنی کنٹرول، اذیت دینا اور ہراساں کرنا شامل ہیں۔ان دعوؤں کی بنیاد کچھ حد تک حقیقت پر بھی ہے۔1953ء میں، اس وقت کے سینٹرل انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر نے باضابطہ طور پر پروجیکٹ ''ایم کے الٹرا‘‘ (MKUltra) کی منظوری دی تھی۔ اس کا مقصد امریکی حکومت کو یہ تجربات کرنے میں مدد دینا تھا۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے 1977ء میں گواہی دی تھی کہ وہ اس مقصد کو ''انسانی رویّے کو بدلنے میں حیاتیاتی اور کیمیائی مواد کے استعمال‘‘ کے ذریعے حاصل کرنے کی امید رکھتے تھے۔ بعد میں ایسے فوٹیج سامنے آئے جس میں دکھایا گیا کہ اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی صلاحیت پر تجربات کیے گئے تاکہ دشمن افواج کو کنٹرول یا قابو میں رکھا جا سکے۔ اس کے بعد سے، سازشی نظریات رکھنے والوں نے دعوے بڑھاتے ہوئے کہا کہ CIA یا دیگر ادارے مختلف تکنیکوں پر تجربات کر سکتے ہیں۔کچھ افراد کا دعویٰ ہے کہ انہیں psychotronic ہتھیاروں کا نشانہ بنایا گیا، جس سے مختلف ناخوشگوار اثرات سامنے آئے۔ ان میں یہ بھی شامل ہے کہ لوگوں کے ذہن میں خیالات اور آوازیں پہنچائی جائیں، حالانکہ زیادہ تر طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ یہ عصبی یا نفسیاتی مسائل کی وجہ سے ہوتا ہے۔  

 قطب شمالی برف، سمندر اور اسرار کا متزاج

قطب شمالی برف، سمندر اور اسرار کا متزاج

قطب شمالی، جسے شمالی قطب (North Pole) بھی کہا جاتا ہے، کرہ ارض کا شمالی ترین نقطہ ہے، جو 90° شمالی عرض بلد پر واقع ہے۔ یہ ایسا علاقہ ہے جو زمین کے گردشی محور کا شمالی سرا ہے اور درحقیقت یہ کسی ٹھوس زمین کے بجائے بحر منجمد شمالی (Arctic Ocean) کے منجمد پانی اور برف کی تہہ پر واقع ہے۔ اس کی یہ منفرد جغرافیائی حیثیت اسے دنیا کے سب سے پر اسرار اور مشکل ترین علاقوں میں سے ایک بنا دیتی ہے۔ قطب شمالی صرف جغرافیائی اہمیت کے ساتھ حیاتیاتی تنوع، موسمیاتی نظام اور بین الاقوامی سیاست کیلئے بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔قطب شمالی کی سب سے اہم خصوصیت اس کا محل وقوع ہے۔ یہ اس مقام کی نشاندہی کرتا ہے جہاں سے آپ کسی بھی سمت چلیں، وہ جنوب ہی کہلائے گی۔ یہ جغرافیائی قطب شمالی کہلاتا ہے جس سے قطب نما (Compass) کا مقناطیسی شمالی قطب مختلف ہوتا ہے اور وہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنی جگہ تبدیل کرتا رہتا ہے۔ قطب شمالی کی آب و ہوا انتہائی سرد ہوتی ہے۔ یہاں کی اوسط سالانہ درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سیلسیس کے قریب رہتا ہے جبکہ گرمیوں میں یہ نقطہ انجماد تک پہنچ سکتا ہے۔ اس علاقے میں سال کے چھ ماہ دن اور چھ ماہ رات رہتی ہے۔ سورج مارچ کے اعتدال (Equinox) کے قریب طلوع ہوتا ہے اور ستمبر کے اعتدال کے قریب غروب ہو جاتا ہے۔ مسلسل روشنی یا مسلسل تاریکی کا دورانیہ اسے دنیا کے دیگر علاقوں سے ممتاز کرتا ہے۔ شمالی قطب اور اس کے گرد و نواح میں زندگی موجود ہے۔ قطبی ریچھ (Polar Bears) یہاں کی سب سے مشہور مخلوق ہیں جو برف پر اپنی زندگی گزارتے ہیں۔ وہیل مچھلیاں، نروہل اور کئی قسم کی سمندری پرندے بھی اس خطے کا حصہ ہیں۔قطب شمالی کو صدیوں تک ناقابل تسخیر علاقہ سمجھا جاتا رہا ہے۔ ابتدائی یورپی مہم جو بحر اوقیانوس سے بحر الکاہل تک مختصر بحری راستہ، جسے شمال مغربی راستہ کہا جاتا ہے، تلاش کرنے کی کوشش کرتے رہے۔قطب شمالی تک پہنچنے کا سب سے پہلا مصدقہ دعویٰ امریکی مہم جو رابرٹ پیری (Robert Peary)نے 1909ء میں کیا تھا۔ قطب شمالی تک پہنچنے والے جدید طریقوں میں ہوائی جہاز، آئس بریکر بحری جہاز اور زیر آب آبدوزیں شامل ہیں۔ 1958ء میں، امریکی جوہری آبدوز یو ایس ایس ناٹیلس (USS Nautilus)نے قطب شمالی کے نیچے سے گزر کر تاریخ رقم کی۔ سائنسدانوں نے یہاں عارضی تحقیقی اسٹیشن قائم کیے ہیں، روس کے ڈرفٹنگ اسٹیشنز اس کے سب سے بڑی مثال ہیں اور وہ سمندری دھاروں، موسم اور برف کی ساخت کا مطالعہ کرتے ہیں۔قطب شمالی دنیا کے سب سے زیادہ زیر بحث علاقوں میں سے ایک ہے اور اس کی بنیادی وجہ عالمی ماحولیاتی تبدیلی (Global Climate Change) ہے۔ شمالی قطب کا علاقہ زمین کے ان حصوں میں شامل ہے جہاں درجہ حرارت میں اضافہ سب سے زیادہ ہو رہا ہے۔ آرکٹک کی برف، جو کرہ ارض کیلئے ریگولیٹر کا کام کرتی ہے، تیزی سے پگھل رہی ہے۔ یہ برف سورج کی روشنی کو واپس خلا میں منعکس کرتی ہے۔ جب برف پگھل کر گہرے نیلے سمندر میں تبدیل ہو جاتی ہے تو سمندر زیادہ گرمی جذب کرنے لگتا ہے جس سے برف پگھلنے کا عمل مزید تیز ہو جاتا ہے۔برف کے پگھلنے سے قطبی ریچھوں، والرس اور سیل مچھلیوں کے قدرتی مساکن خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ قطبی ریچھوں کو شکار کیلئے بڑی برف کی شیٹس کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کی غیر موجودگی ان کی نسل کو معدومیت کے قریب لا رہی ہے۔آرکٹک کی برف اگرچہ بذات خود سمندر کی سطح میں زیادہ اضافہ نہیں کرتی کیونکہ یہ پہلے ہی پانی میں تیر رہی ہے لیکن گرین لینڈ جیسے قریبی علاقوں کی برف کی چادروں کا پگھلنا سمندر کی سطح میں اضافے کا باعث بن رہا ہے جس سے دنیا بھر کے ساحلی علاقے خطرے سے دوچار ہیں۔ برف کے پگھلنے نے قطب شمالی کی اقتصادی اور سیاسی اہمیت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ برف کے کم ہونے سے شمال مغربی راستہ اور شمالی بحری راستہ قابل رسائی ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ نئے راستے ایشیا اور یورپ کے درمیان سمندری سفر کا وقت اور فاصلہ بہت کم کر سکتے ہیں جس سے عالمی تجارت پر مثبت اثر پڑے گا۔بحر منجمد شمالی کے نیچے تیل، گیس، اور دیگر معدنیات کے وسیع ذخائر کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ ان وسائل کو نکالنے کی دوڑ میں امریکہ، روس، کینیڈا، ڈنمارک اور ناروے جیسے ممالک شامل ہیں جو آرکٹک کے علاقوں پر اپنے علاقائی دعوے پیش کر رہے ہیں۔ یہ دعوے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کے نئے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ 

آج کا دن

آج کا دن

بابری مسجد کی شہادت6دسمبر1992ء کو انتہا پسند ہندوؤں کے ایک گروہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر بابری مسجد کو شہید کیا گیا۔انتہا پسند ہندوؤں نے اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں16ویں صدی کی بابری مسجد کے خلاف ایک طویل عرصے سے سازش شروع کر رکھی تھی۔ ایک سیاسی ریلی کے پرتشدد ہونے پرانتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے بابری مسجد پر حملہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایودھیا رام کی جنم بھومی یعنی جائے پیدائش ہے اور جہاں مسجد بنائی گئی وہ ان کی زمین ہے۔نیلسن منڈیلا کی گرفتاری6 دسمبر 1956ء کو جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کیخلاف جدوجہد کرنے والے رہنما نیلسن منڈیلا کو گرفتار کیا گیا۔ ان سب پر غداری کا مقدمہ قائم کیا گیا۔ یہ گرفتاری جنوبی افریقہ کی اس سفید فام حکومت کے دبائواور خوف کی علامت تھی جو آزادی اور برابری کی تحریک کو کچلنا چاہتی تھی۔ منڈیلا کی یہ گرفتاری ''ٹریزن ٹرائل‘‘ کے نام سے مشہور ہوئی جو کئی برس تک جاری رہی۔ 1961ء میں طویل قانونی کارروائی کے بعد عدالت میں انہیں بری کر دیا گیا۔بحری جہازوں کا تصادم6دسمبر1917ء کی صبح فرانسیسی کارگو جہاز ''ایس ایس مونٹ بلینک‘‘ کینیڈا میں ناروے کے جہازایس ایس ایموکے ساتھ ٹکرا گیا۔ مونٹ بلینک بارود سے لیس تھا جس کی وجہ سے بھیانک آگ بھڑک اٹھی اورپورا ڈسٹرکٹ تباہ ہو گیا۔دھماکوں ،ملبے ،آگ اور منہدم ہونے والی عمارتوں کی وجہ سے تقریباً ایک ہزار782افراد ہلاک ، 9ہزار افراد زخمی ہوئے۔یہ دھماکہ اس وقت کا سب سے بڑا دھماکہ تھا۔ایکول قتل عامایکول پولی تکنیک قتل عام جسے مونٹریال قتل عام کے نام سے بھی جانا جاتا ہے شوٹنگ کاایک بڑا واقعہ تھا جو 6دسمبر1989ء کو مونٹریال کیوبیک میں ایکول پولی تکنیک میں پیش آیا۔ اس قتل عام میں 14خواتین ہلاک ہوئیں جبکہ فائرنگ سے دس خواتین اور چار مرد شدید زخمی ہوئے۔حملہ آور خواتین کے کلاس روم میں داخل ہوا اور کمرے میں موجود تمام خواتین کو گولی مار کرہلاک کردیا۔بعدازاں حملہ آور نے خودکشی کر لی۔

3 دسمبر:خصوصی افراد  کا عالمی دن: حقوق،رکاوٹیں اور ہماری ذمہ داریاں

3 دسمبر:خصوصی افراد کا عالمی دن: حقوق،رکاوٹیں اور ہماری ذمہ داریاں

3 دسمبر کو خصوصی افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کا بنیادی مقصد معاشرے کے ان افراد کے حقوق، ضروریات، صلاحیتوں اور مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق دنیا کی تقریباً 16 فیصد آبادی کسی نہ کسی معذوری کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے۔ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں خصوصی افراد کی ایک بڑی تعداد موجود ہے لیکن حکومتی سطح پر ان کی ضروریات کے مطابق سہولتوں کی فراہمی اب بھی ناکافی ہے۔ پاکستان میں خصوصی افراد کی اصل تعداد پر اختلاف پایا جاتا ہے۔ 2017 کی مردم شماری میں ان کی شرح صرف 0.48 فیصد بتائی گئی تاہم ماہرینِ سماجیات اسے درست قرار نہیں دیتے۔ عالمی اداروں کے مطابق پاکستان جیسے ممالک میں معذور افراد کی شرح 10 سے 15 فیصد کے درمیان ہوتی ہے۔اس حساب سے پاکستان میں تقریباً دو کروڑ سے زائد افراد کسی نہ کسی جسمانی، ذہنی یا سماعت و بصارت کی معذوری کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔پاکستان نے گزشتہ دو دہائیوں میں خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق متعدد قوانین منظور کیے ہیں۔ 2011ء میں پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے حقوقِ معذوراں (UNCRPD) کی توثیق کی۔ اس کے بعد مختلف صوبوں نے خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق قوانین بھی بنائے جیسے سندھ میں 2018 کا سندھ معذور افراد تحفظ ایکٹ،پنجاب کا سپیشل پرسنز ایکٹ 2020،خیبرپختونخوا کا معذور افراد کا ایکٹ 2022۔ ان قوانین میں تعلیم، روزگار، رسائی، مالی معاونت، علاج، سماجی تحفظ اور سیاسی شمولیت جیسے نکات شامل ہیں،لیکن مسئلہ ہمیشہ کی طرح نفاذ کا ہے۔ عملاً نہ عمارتیں قابلِ رسائی ہیں نہ دفاتر میں ریمپس ہیں نہ بڑی تعداد میں ملازمتوں کا کوٹہ پورا کیا جاتا ہے نہ ہی خصوصی افراد کے لیے تعلیم اور صحت کے نظام کو مؤثر بنایا گیا ہے۔ قانون موجود ہو تو بھی رویے، نگرانی، بجٹ اور ترجیح نہ ہو تو وہ کاغذی کارروائی بن جاتا ہے۔خصوصی افراد کو صحت کے نظام میں بھی رکاوٹوں کا سامنا ہوتا ہے۔ ہسپتالوں میں وہیل چیئر کی رسائی،بریل یا سائن لینگویج کے ذریعے معلومات کی فراہمی اورذہنی صحت کے لیے معاون سہولتیں بہت کم ہیں۔ سب سے اہم مسئلہ نفسیاتی دباؤ ہے جو خصوصی افراد مسلسل معاشرتی رویوں کی وجہ سے سہتے ہیں۔ ذہنی اور جسمانی دونوں طرح کی معذوری کے لیے پاکستان میں ماہرین اور علاج کے وسائل بہت کم ہیں۔تعلیم تک رسائی، سب سے بڑا چیلنجپاکستان میں خصوصی بچوں کی تعلیم سب سے بڑا مسئلہ ہے۔اقوامِ متحدہ کے مطابق پاکستان میں 90 فیصد خصوصی بچے سکولوں سے باہر ہیں۔عام سکولوں میں ریمپس، سائن لینگویج، بریل سسٹم یا خصوصی اساتذہ نہیں ہیں ۔خصوصی بچوں کو تعلیمی نظام سے باہر رکھ کر ہم ان کی زندگی، کیریئر اور سماجی کردار کو محدود کر دیتے ہیں۔ دنیا کے زیادہ ترقی یافتہ ممالک میں انکلوسیو ایجوکیشن یعنی سب کے لیے مشترکہ نظام تعلیم ترجیح ہے جبکہ ہمارے ہاں ابھی یہ تصور ابتدائی مراحل میں ہے۔روزگار اور معاشی مشکلات معذور افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں میں دو فیصد کوٹہ مختص ہے لیکن اکثر محکمے یہ کوٹہ پورا نہیں کرتے۔اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ان افراد کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہے۔یوں مالی انحصار خاندانوں پر بڑھ جاتا ہے،عزتِ نفس مجروح ہوتی ہے،سماجی سطح پر الگ تھلگ ہونے کا احساس بڑھتا ہے۔اصل مسئلہ معذوری نہیں بلکہ معاشرتی نظام کی وہ ناکامی ہے جو اِن کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں ناکام رہتی ہے۔دنیا بھر میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے خصوصی افراد کے لیے ہزاروں مواقع پیدا کیے ہیں مگر ہمارے ملک میں اس سمت میں ترقی ابھی بہت سست ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ میڈیا، نصاب،مساجد، تعلیمی ادارے اور حکومتی بیانیہ مل کر آگاہی پیدا کریں کہ معذوری ایک جسمانی یا ذہنی کیفیت ہے کمزوری نہیں۔آگے بڑھنے کا راستہخصوصی افراد کے حوالے سے حقیقی تبدیلی کے لیے کئی اقدامات ناگزیر ہیں مثال کے طور پر درست اعداد و شمار کی تدوین، خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق قوانین کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔سکولوں کو قابلِ رسائی بنایا جائے اور خصوصی تربیت یافتہ اساتذہ بھرتی کیے جائیں۔ دو فیصد کوٹہ بھرنے پر سختی کی جائے اور نجی شعبے کو مراعات دی جائیں۔ میڈیا اور نصاب میں خصوصی افراد کی نمائندگی بڑھائی جائے۔ جدید ایڈاپٹو ٹیکنالوجیز کو سبسڈی دے کر عام کیا جائے۔ ریاست، معاشرہ اور خاندان خصوصی افراد کو وہ مواقع فراہم کریں جن کے وہ برابر کے حق دار ہیں۔پاکستان تبھی مضبوط ہو گا جب اس کے تمام شہری،چاہے وہ جسمانی، ذہنی، بصارت یا سماعت کی کسی بھی معذوری کے حامل ہوں،برابر کے شہری تسلیم کیے جائیں۔

مہرگڑھ:برصغیر کے تمدنی سفر کی پہلی منزل

مہرگڑھ:برصغیر کے تمدنی سفر کی پہلی منزل

بولان کے سنگلاخ پہاڑوں کے دامن میں ایک ایسی بستی آباد تھی جو آج بھی انسانی تاریخ کی پہلی دھڑکنوں کی یاد دلاتی ہے۔ یہ ہے مہر گڑھ،جنوبی ایشیا کی وہ تہذیب جس نے انسان کو خانہ بدوشی سے نکال کر منظم زندگی، آباد بستیوں اور زرعی تمدن کی طرف دھکیلا۔ اس کہانی کا آغاز تقریباً نو ہزار سال پہلے ہوا جب دنیا کے کئی خطے ابھی پتھر کے دور میں گم تھے۔یہ 1974ء کی ایک دوپہر تھی جب فرانسیسی ماہرینِ آثار قدیمہ ژاں فرانسوا جارج (Jean-François Jarrige) اور کیتھرین جارج( Catherine Jarrige) نے بلوچستان کے ضلع کچّھی میں مٹی کے نیچے چھپی ایک ایسی دنیا دریافت کی جو تاریخ کو نئی ترتیب دینے والی تھی۔ شب و روز کی کھدائی سے سامنے آیا کہ یہ جگہ کوئی عام بستی نہیں بلکہ برصغیر کی سب سے قدیم زرعی معاشرت کا گہوارہ تھی۔مہر گڑھ کا مقام کچھ ایسا تھا کہ یہاں سے گزرنے والے راستے سندھ، افغانستان اور ایران تک پہنچتے تھے۔ شاید یہی وہ سنگم تھا جہاں انسان نے پہلی بار تجارت، تبادلے اور میل جول کی اہمیت محسوس کی۔ کھدائی میں ملنے والی اینٹیں، چکی کے پتھر اور اناج کے ذخائر بتاتے ہیں کہ یہاں کے لوگ شکار پر انحصار چھوڑ چکے تھے۔ انہوں نے اپنے لیے کچی اینٹوں کے گھر بنائے،اناج کے گوداموں میں غلہ محفوظ کیا اور ایک جگہ مستقل رہائش اختیار کی۔ یہ تمام باتیں اس بستی کے ارتقا کی بنیاد تھیں۔ یہ وہ وقت تھا جب دنیا کے چند ہی خطوں میں زراعت کا آغاز ہوا تھا، مہر گڑھ ان میں سرفہرست ہے۔ قدیم مہر گڑھ کا طرزِ زندگیمہر گڑھ کے رہنے والوں نے گندم اور جو کی باقاعدہ کاشت کی۔ دریا کے قریب لہلہاتے کھیت، پانی کھینچ کر لانے کے طریقے، اور غلے کی حفاظت کے انتظامات سے وہ ایک مکمل زرعی معاشرے میں تبدیل ہو گئے۔ مویشی بانی بھی یہاں کی معاشی ریڑھ کی ہڈی تھی۔مہر گڑھ کی دستکاری آج بھی ماہرین کو حیران کرتی ہے۔ یہاں سے ملنے والی اشیا سے معلوم ہوتا ہے کہ اس قدیم بستی کے لوگ صرف کسان نہیں، فنکار بھی تھے۔ ان کی بنائی ہوئی چیزوں میں خوبصورت ڈیزائنوں والے مٹی کے برتن، فیروزے اور سیپیوں سے بنے زیورات،تانبے کے اوزار،ہڈی سے کندہ کاری کے نمونے اورانسانی اور حیوانی پیکرخاص طور پر مٹی کی گڑیائیں انتہائی دلچسپ ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ گڑیاں زرخیزی، ممتا اور مذہبی عقائد کا آئینہ تھیں۔مہر گڑھ کی سب سے حیران کن دریافت انسانی جبڑوں پر کیے گئے سوراخ ہیں جو کسی قدیم ڈینٹل ڈرل سے بنائے گئے تھے۔ یعنی 7000 سال پہلے اس بستی کے لوگ دانتوں کا علاج کر رہے تھے! یہ دنیا کی قدیم ترین دندان سازی میں شمار ہوتی ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مہر گڑھ صرف ایک زرعی بستی نہیں بلکہ سائنسی سوجھ بوجھ کی حامل ایک جدید آبادی تھی۔موت کی وادی میں زندگی کا یقینماہرین یہ بھی بتاتے ہیں کہ مہر گڑھ کی قبروں میں ملنے والی چیزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ مرنے کے بعد کی زندگی پر ایمان رکھتے تھے۔ دفن کیے گئے افراد کے ساتھ رکھا جانے والا سامان ان کے عقائد اور رسوم کا پتہ دیتا ہے۔ مٹی کے برتن، زیورات، کھانے پینے کی اشیا،بعض جگہ جانوروں کی قربانی کے آثار،یہ رواج اس تہذیب کے روحانی شعور اور سماجی تنظیم کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔لوبان اور فیروزے کی تجارت مہر گڑھ کے باشندے اپنی حدود سے بہت آگے تک سفر کرتے تھے۔ یہاں پایا جانے والا لیپس لازولی اور فیروزہ افغانستان سے آتا تھا جبکہ بعض مصنوعات ایران تک جاتی تھیں۔ یہ شواہد بتاتے ہیں کہ لمبے فاصلے کی تجارت کا راج تھا،دستکار قیمتی مصنوعات تیار کرتے تھے اورمہر گڑھ علاقائی سطح پر معاشی مرکز بن چکا تھا،یہی تجارتی روایت بعد میں وادی سندھ کے بڑے شہروں میں بھرپور طور پر نظر آتی ہے۔یہ تہذیب ختم نہیں ہوئی، آگے بڑھ گئیتاریخ کے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ مہر گڑھ ہی وہ ابتدائی بنیاد ہے جس نے بعد میں موئن جو دڑو، ہڑپہ اوروادی سندھ کے دیگر شہروں کو جنم دیا۔ شہری منصوبہ بندی، تجارت، دستکاری، زرعی نظام،یہ سب عناصر سب سے پہلے مہر گڑھ میں پروان چڑھے۔یوں محسوس ہوتا ہے جیسے مہر گڑھ نے انسان کو راستہ دکھایا اور وادی سندھ نے اس راستے پر ایک عظیم تہذیب پروان چڑھی۔سمندر بہا دیا۔2600 قبل مسیح کے بعد مہر گڑھ کی آبادی کم ہونے لگتی ہے۔ ماہرین اس کے مختلف اسباب بیان کرتے ہیں مثال کے طور پر موسمی تبدیلیاں، دریاؤں کے رخ میں تبدیلی یا بہتر مواقع کی تلاش۔ جو بھی ہو، حقیقت یہ ہے کہ مہر گڑھ کے لوگ کہیں گم نہیں ہوئے،وہ آگے جا کر وادی سندھ کے بڑے مراکز میں جذب ہو گئے۔آج جب ہم بلوچستان کی اس تہذیب کا مطالعہ کرتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وقت جیسے تھم گیا ہو۔ کہیں دور مٹی کے نیچے وہ لوگ اب بھی چکی پیس رہے ہیں، مٹی کی گڑیاں بنا رہے ہیں، کھیتوں میں اگتی گندم سے امید کا رشتہ جوڑ رہے ہیں۔ مہر گڑھ ہمیں بتاتا ہے کہ برصغیر کی کہانی کسی جنگ، کسی فاتح یا کسی سلطنت سے نہیں شروع ہوئی بلکہ ایک چھوٹی سی بستی سے، جہاں انسان نے پہلی بار زمین کو کاٹ کر اپنا مستقبل بویا۔ اسی لیے مہر گڑھ ایک تہذیب نہیں، ہمارے تمدنی سفر کی پہلی دھڑکن ہے۔  

آج کا دن

آج کا دن

جارج پنجم کی دہلی دربار میں آمد3 دسمبر 1910ء کو برطانوی بادشاہ جارج پنجم نے دہلی دربار میں بطور بادشاہ پہلی مرتبہ شرکت کی۔ اس دربار کو خاص طور پر ہندوستان کیئیے سیاسی کنٹرول، طاقت کے اظہار اور عوامی جذبات کو اپنے حق میں لانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ جارج پنجم کی آمد کے موقع پر پورے دہلی کو شاہی طرز پر سجایا گیا اور لاکھوں لوگ اس تاریخی موقع پر جمع ہوئے۔ اس تقریب میں آنے والے برسوں میں ہونے والی انتظامی تبدیلیوں، سیاسی فیصلوں اور نوآبادیاتی حکمتِ عملی کی جھلک بھی نظر آئی۔ یہ وہی دور تھا جب انگریزوں نے دارالحکومت کو کلکتہ سے دہلی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جس نے ہندوستان کی سیاسی نقشہ بندی بدل دی۔ دہلی دربار کی یہ تقریب نوآبادیاتی نظام کے عروج کا نشان سمجھی جاتی ہے۔پہلا کامیاب دل کا ٹرانسپلانٹ3 دسمبر 1967ء کو طب کی تاریخ میں ایک عظیم سنگِ میل اس وقت عبور ہوا جب جنوبی افریقی سرجن ڈاکٹر کرسچین برنارڈ نے انسانی دل کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا۔ یہ آپریشن 25 سالہ خاتون کے دل کو 55 سالہ مریض لوئس واشکانسکی کے جسم میں منتقل کرنے کے ذریعے کیا گیا۔ اگرچہ مریض صرف 18 دن تک زندہ رہا لیکن اس سرجری نے طب کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔ اس واقعے نے دل کے امراض کے علاج کے حوالے سے نئی راہیں کھولیں، اعضاکی پیوند کاری کے عالمی رجحان کو بڑھایا اور سرجری کو جدید سائنس کے نئے دور میں داخل کیا۔ اس کامیابی پر دنیا بھر کے طبی اداروں نے تحقیق کا نیا سلسلہ شروع کیا جس کے نتیجے میں دل کے ٹرانسپلانٹ آج معمول کا طریقہ بن چکا ہے۔ پیراگوئے میں شدید زلزلہ3 دسمبر 1973ء کو پیراگوئے کے کئی علاقوں میں تباہ کن زلزلہ آیا جس نے ملک کے اقتصادی و سماجی ڈھانچے پر گہرے اثرات چھوڑے۔ اگرچہ لاطینی امریکہ کے دیگر ممالک کی طرح پیراگوئے میں زلزلے عام نہیں تھے لیکن اس زلزلے کی شدت اور نوعیت نے حکومتی و انتظامی اداروں کو سخت امتحان میں ڈال دیا۔ کئی دیہات مکمل طور پر متاثر ہوئے، بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔ اس واقعے نے پیراگوئے میں قدرتی آفات کے انتظام، حفاظتی تعمیرات اور امدادی نظام کی کمزوریوں کو نمایاں کیا۔ زلزلے کے بعد بین الاقوامی اداروں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ یہ زلزلہ آج بھی پیراگوئے کی تاریخ کا اہم ترین قدرتی حادثہ سمجھا جاتا ہے۔ یونین کاربائیڈ حادثہ 3 دسمبر 1984ء کو بھارت کے شہر بھوپال میں بدترین صنعتی حادثہ پیش آیا جب یونین کاربائیڈ فیکٹری سے زہریلی گیس لیک ہو گئی اورچند گھنٹوں میں ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔اس سانحہ کی وجہ حفاظتی نظام میں شدید غفلت، ناقص مینجمنٹ اور حکومتی نگرانی کی کمی تھی۔ اس حادثے نے نہ صرف بھارتی صنعتکاری پر سوال اٹھائے بلکہ پوری دنیا میں صنعتی حفاظتی قوانین میں انقلابی تبدیلیاں لائیں۔ آج بھی بھوپال میں ہزاروں افراد اس گیس کے اثرات سے متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ سانحہ صنعتی تاریخ کا بدترین واقعہ قرار دیا جاتا ہے جو انسانی جانوں، ماحول اور انتظامی ذمہ داریوں کی سنگینی کا ہمیشہ کے لیے سبق بن گیا۔ سرب فورسز کے حملے کی ابتدا3 دسمبر 1992ء کو بوسنیا کی خانہ جنگی کے دوران سرب فورسز نے سربرنیٹسیا کے علاقے پر بڑے حملے کا آغاز کیا جو بعد میں 1995ء کے بدنامِ زمانہ قتلِ عام کی بنیاد بنا۔ اس دن ہونے والی جارحیت نے مقامی بوسنیائی مسلمانوں کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا اور ہزاروں افراد پناہ گزینی کے لیے دیگر علاقوں کی طرف منتقل ہونے لگے۔ اس حملے کا مقصد سٹریٹجک علاقوں پر قبضہ، آبادیاتی تبدیلی اور مسلم آبادی کو بے دخل کرنا تھا۔ 3 دسمبر کا یہ حملہ بوسنیا کی تاریخ میں وہ موڑ تھا جس نے جنگ کے ظلم اور انسانیت سوز مظالم کی راہ ہموار کی۔ آج یہ واقعہ نسل کشی کے مقدمات میں تاریخی حوالہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔